Islam Times:
2025-11-03@05:12:17 GMT

طلباء تنظیموں پر پابندی آئین کے منافی ہے، بی این پی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

طلباء تنظیموں پر پابندی آئین کے منافی ہے، بی این پی

اپنے بیان میں بی این پی رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل میں قومی و سیاسی اداروں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طلباء تنظیموں پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں اور طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناروا عمل ناقابل برداشت اور ماورائے آئین اقدام ہے، کیونکہ آئین میں شق نمبر 8 سے لیکر 28 تک آزادی تحریر و تقریر، انجمن سازی، سیاسی پارٹیوں کی تشکیل، سیاسی پروگراموں کے انعقاد اور انسانی حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کا یہ اقدام ان آئینی شقوں کے سراسر منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ آئین کے منافی حکم نامہ صادر کرے۔ جبکہ بلوچستان میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگانے کی مخالفت سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کی گئی ہے، جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ حکومت کا یہ غیرآئینی اقدام کسی بھی صورت میں قومی سیاست کے مستقبل کے لئے درست نہیں ہے۔ کیونکہ آئندہ یہی نوجوان طبقہ اور طلباء و طالبات قومی اور سیاسی اداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمائندگی کے فرائض انجام دیں گے۔ بلا شک و شبہ تعلیمی ادارے، کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء تنظیمیں نوجوان نسل کے لئے بہترین تربیت گاہوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جن پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر بی این پی اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی این پی

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، خواجہ آصف
  • وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت