2025-11-19@03:18:34 GMT
تلاش کی گنتی: 216

«ثابت ہوا کہ»:

(نئی خبر)
    کراچی: کراچی میں دواں کی قیمتیں غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں، گزشتہ سال دواں کی قیمیتوں میں 3 سے 4 بار اضافہ کیا گیا۔امراض قلب، نزلہ زکام، ذہنی دبا، ملٹی وٹامن، شوگر اور اینٹی الرجی سمیت روز مرہ میں استعمال ہونے والی ادویہ کی قیمتوں میں 2023 کے مقابلے میں 2024 میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، اس اضافے کے بعد مریضوں کی اکثریت نے ادویات روزانہ استعمال کے بجائے ایک دو دن کے وقفے سے کھا رہے ہیں۔ زرائع کے مطابقپاکستان میں مجموعی طور پر 900 ادویات کی فارمولیشن رجسٹرڈ ہیں، ان میں 400 فارمولیشن جان بچانے والی (Essential) جبکہ 500 فارمولیشن (Non-Essential) رجسٹرڈ ہیں۔ No-Essential ادویات کی قیمتوں کو ڈی کنٹرول کر دیا گیا...
    فائل فوٹو۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔ موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی...
    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو جمعرات کی صبح ممبئی کے علاقے لنکنگ روڈ پر ایک رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے زخمی حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا۔ اداکار پر ان کے گھر میں چوری کے دوران بار بار چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک خاتون دوڑتی ہوئی آئی اور رکشہ روکنے کا کہا۔ وہ اداکار کو ان کے گھر کے گیٹ سے اسپتال لے جانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ڈرائیور کو ابتدا میں معلوم نہیں تھا کہ زخمی شخص سیف علی خان ہیں۔ بھجن سنگھ رانا کے مطابق، ’وہ سفید قمیض پہنے ہوئے تھے جو خون سے بھری ہوئی تھی، ان کے ساتھ ایک بچہ...
    اسلام آباد/ فیصل آباد /سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے پر حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکافات عمل ہے،انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،معاملہ جائداد قرقی کی طرف جاتا ہے،سزا کے بعد این آر اور کا تاثر ختم ہوگیا، چور چور کے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلا،عمران خان کرپشن کے مجرم ثابت ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا...
    آئندہ 3 روز میں اسلام آباد، روالپنڈی، مری، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 18 سے 20 جنوری کے دوران  بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پورا ہفتہ بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی 18 سے21 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی کے جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہو گا؟انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہو گا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔اس موقع پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتجاج...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا شکار رہا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113836.74 پر موجود ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کے مطابق کارباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے فروخت کا سلسلہ کل سے شروع ہوا تھا جو آج بھی جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت انداز میں کاروباری دن کے آغاز کے بعد فروخت کا سلسلہ شروع ہوا اور مارکیٹ کو 800 پوائنٹس کے قریب منفی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ آج 1100 پوائنٹس کی رینج میں حرکت کرتی رہی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت تھیں، ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے.(جاری ہے) جسٹس حسن رضوی نے...
    لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو شاہد حیدر—فائل فوٹو لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کی فہرستوں پر کام کر رہے، انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بہتر کرنے سے کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں چوری اور ریکوری کے لیے خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جس میں رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کی معاونت ہو گی۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامیدوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے...
    سینیٹ اجلاس: پی آئی اے تباہ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات ہوں گی، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ (پی ٹی آئی) پاکستان کے وہ مجرم ہیں، جن کی وجہ سے پی آئی اے قومی ایئر لائن کا بیڑہ غرق ہوا، ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور پی آئی اے اور شہری ہوائی بازی کو تباہ کرنے کے الزام میں ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا جاری رہا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر...
    ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں، سیاست انبیا کا وظیفہ ہے،...
    کراچی:  شہر قائد میں  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ  کراچی  میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے...
    نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میانمر اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7ہزار 800 سے زیادہ روہنگیا افراد نے کشتی کے ذریعے خطرناک سفر کرنے کی کوشش کی۔ یہ 2023 ء کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔اس دوران 650 سے زیادہ لوگ راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔ حالات سے تنگ گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔
    شہرقائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، سردی کی شدت میں آج سے کمی ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد  ہے۔شہر قائد میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک سردی کی شدت کم رہے گی. تاہم12  جنوری سے سردی کی نئی لہر شہر کو...