شہر قائد میں سردی کی شدت میں آج سے کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
شہرقائد میں ہواؤں کی سمت تبدیل، سردی کی شدت میں آج سے کمی ہونا شروع ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔شہر قائد میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک سردی کی شدت کم رہے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سردی کی
پڑھیں:
دنیا کا سب سے گیلا ترین خطہ کہاں ہے؟
دنیا کا سب سے گیلا ترین خطہ بھارت کی ریاست میگھالیہ (Meghalaya) میں واقع ہے۔
میگھالیہ میں بھی دو مقامات عالمی سطح پر سب سے زیادہ بارش کے باعث مشہور ہیں۔
سب سے پہلا نام موسین رام آتا ہے (Mawsynram)۔ یہ دنیا کا سب سے زیادہ بارش والا گاؤں مانا جاتا ہے۔ اور یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,800 ملی میٹر (تقریباً 12 میٹر) تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے بعد دوسرے نمبر پر چیررا پُنجی کا نام آتا ہے۔ یہ بھی ایک زمانے میں دنیا کا سب سے گیلا مقام کہا جاتا تھا۔ یہاں اوسط سالانہ بارش تقریباً 11,000 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہاں اتنی زیادہ بارش کیوں ہوتی ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں خلیجِ بنگال سے آنے والے مونسون کے بادل خاسی اور جینتیا پہاڑی سلسلے سے ٹکرا کر بہت زیادہ بارش برساتے ہیں۔