اربوں روپے کا فائدہ ہوا، کرپٹ و نااہل افسران کو فارغ کر دیا جائے گا: لیسکو چیف شاہد حیدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو شاہد حیدر—فائل فوٹو
لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹیو شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل افسران کی فہرستوں پر کام کر رہے، انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری بہتر کرنے سے کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں چوری اور ریکوری کے لیے خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، جس میں رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کی معاونت ہو گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔
شاہد حیدر نے کہا کہ بجلی کا نظام فرسودہ ہے، اسے جدت دے رہے، 83 ہزار نئے کنکشن میٹر ایک دو ماہ میں لگا دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپنی کو خود مختاری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ شاہد حیدر
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔