موریطانیہ کشتی حادثہ: جاں بحق ابوبکر 7 ماہ قبل روانہ ہوا، ایجنٹ کو 34 لاکھ ادا کیے، اہلِ خانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
موریطانیہ کشتی حادثے میں ایک اور جاں بحق پاکستانی نوجوان کی ایجنٹوں کے ہاتھوں پھنسنے کی کہانی سامنے آگئی۔
موریطانیہ کشتی سانحہ میں سیالکوٹ کا 18 سالہ ابوبکر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے، نواحی علاقے دھرم کوٹ سے تعلق رکھنے والے ابوبکر کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے 15 روز میں اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ ایجنٹوں نے 13 روز تک کشتی کو سمندر میں روکے رکھا۔ بیٹے کو کشتی میں تشدد کر کے مارنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا گیا۔ بیٹے کو اسپین بھجوانے کےلیے ایجنٹ اعجاز کو 34 لاکھ روپے دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیے موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی موریطانیہ کشتی حادثہ: انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن گرفتاراہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کی لاش کو پاکستان منتقل کرنے کےلیے حکومت مدد کرے۔
دوسری جانب موریطانیہ کشتی حادثے میں منڈی بہاءالدین کے گاؤں ماجھی سے تعلق رکھنے والے دو کزن اکرم اور ارسلان بھی ان افراد میں شامل ہیں جو لاپتہ ہیں جس کے بعد منڈی بہاءالدین کے لاپتہ نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ارسلان کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی ارسلان اور کزن اکرم نے زمین بیچ کر 80 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے، اب ایجنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ بتایا جائے کہ دونوں زندہ ہیں یا مر چکے ہیں؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موریطانیہ کشتی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔