گزشتہ برس روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت میں80فیصد اضافہ ہوا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال میانمر اور بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں سے کشتیوں کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ۔ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7ہزار 800 سے زیادہ روہنگیا افراد نے کشتی کے ذریعے خطرناک سفر کرنے کی کوشش کی۔ یہ 2023 ء کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہے۔اس دوران 650 سے زیادہ لوگ راستے میں ہلاک یا لاپتا ہو گئے۔ حالات سے تنگ گھر بار چھوڑ کر بھاگنے والوں میں تقریباً نصف بچے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔