2025-11-17@17:38:51 GMT
تلاش کی گنتی: 207

«شاباک اور پولیس»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق  اور  ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
    پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار، دوفرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں 14/1Rبرساتی میں تین مسلح ڈاکو شہری اطہر شاہ سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا، برساتی کے نزدیک ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیا، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوڈاکو رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہارون آباد میں مسلح افراد کی کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدودسائٹ ایریا ہارون آباد شوکت اسلام مسجد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی رہائشی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بھائی زخمی ہو گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بھائی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمی شفیع اللہ کے بیان کے مطابق، چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں گھس آئے اور ان کے بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ گزشتہ روز جاں بحق اور زخمی افراد کے بچوں کا محلے میں کچھ لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد لوگوں نے صلح کرادی...
    بنگلورو (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 24 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چچا اور چچی کی جانب سے نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے کے بعد بنگلورو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے چچا نے ہوٹل کے کمرے میں ملنے پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ نہ آئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اس کے والدین کے ساتھ شیئر کر دے گا۔وائٹ فیلڈ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیواکمار گنار کے مطابق خاتون پہلے تو ہوٹل جانے سے ہچکچا رہی تھی لیکن چچا کی دھمکی کے باعث مجبور...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کو کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں،دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران استعدادی ادائیگیوں کے ضمن میں آئی پی پیز کو ایک ہزار نوسو دوارب روپے اور توانائی کی پیداواری لاگت کی مد میں ایک ہزار ایک سو نواسی ارب روپے اداکیے گئے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کے سابق حکمرانوں نے قوم کے ساتھ کیسا ظلم کیا ہے، اتنے یکطرفہ معاہدے کیے اور ایسی شرائط تسلیم کی گئیں کہ حاصل کردہ بجلی کی قیمت سے زیادہ اس بجلی کی قیمت دی گئی جو لی ہی نہیں گئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی پی پیز کو کھربوں روپے کافائدہ پہنچانے...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں محبت کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔