2026-06-02@20:51:28 GMT
تلاش کی گنتی: 325

«رانا ثنااللہ نے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے کچھ نکات کا جواب ہاں میں اور کچھ کا جواب نہ میں ہوگا، میری سوچ ہے کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے جن 3 لوگوں کی بات کررہی ہے ان میں سے کوئی ایک بھی کمیشن کے قریب تک نہیں آئے گا۔ ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے’پیکا آرڈیننس ترمیمی بل‘ سے متعلق صحافیوں کے احتجاج پر کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واسطہ دے...
    گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پرگفتگو نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر بات...
    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں واپس آئے ، چارٹرآف ڈیمانڈ کا جواب دیں گے، حکومت کی جانب سے مذاکرات ختم نہیں ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات ٹیبل پربیٹھ کرہی حل ہوتے ہیں، اگربانی اتنے ہی سچےہیں تودھرنوں سے متعلق بھی سچ بولیں، 26 نومبرپرکس بات کا کمیشن بنائیں؟۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چارٹرآف ڈیمانڈ کےایک ایک پوائنٹ کا جواب دیں گے، اگرمعاہدہ نہیں ہوتا توکوئی بات نہیں،رابطہ رہنا چاہیے، جمہوری سسٹم میں اپوزیشن اورحکومت میں رابطہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں شامل ہونے کی غلطی ہوگئی،...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، پی ٹی آئی نے بغیر جواز عجلت میں مذاکرات ختم کیے، ہم درمیانی راستے پر غور کررہے تھے کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر کمیشن کے بجائے کمیٹی بنادیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہماری کمیٹی نے سیر حاصل گفتگو کی، ان...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا واضح پیغام ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، اب پی ٹی آئی کسی ابہام میں رہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف واضح کہہ چکے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کرنا ان کا مینڈیٹ نہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر سیاسی جماعتیں بیٹھ کر کسی نتیجے پر پہنچتی ہیں تو انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت سے انکار کردیا انہوں نے کہاکہ 9 مئی ایک کریمنل کیس ہے، اس میں سزا ہوگی یا معافی...
    اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے،...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تُکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا اینڈ فورسز ایجنسیز کے گلے میں پٹہ ڈال کے اس کو پکڑا دیں تاکہ یہ ان کو جھٹکے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے پشاور میں ایک میٹنگ تھی، جس میں صوبے کے تمام سیاسی قائدین موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے جنرل عاصم منیر سے کہاکہ ہم نے کوئی بات کرنی ہے جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ سیاسی باتیں سیاستدانوں سے کریں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی ’9 مئی اور 26 نومبر...
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، علی امین گنڈاپور کی ملاقاتیں ضرور رہتی ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ ان کے ساتھ بھی مذاکرات چل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پشاور میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر ملاقات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی مقتدرہ کے ساتھ بات چیت ہونی بھی تھی تو کیا اس طرح ٹاپ لیول سے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنااللہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملاقات میں اپوزیشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں تمام اتحادی، پی پی بھی شامل ہے جبکہ حکومتی کمیٹی مطالبات پر جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنااللہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملاقات میں اپوزیشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں تمام اتحادی، پی پی بھی شامل ہے جب کہ حکومتی کمیٹی مطالبات پر جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے 2 بنیادی مطالبات ہیں...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی، اور کمیٹی کا جواب حتمی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ (رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفنرنس جاری ہے، خبر میں تفصیلات شامل کی جارہی ہیں) آپ اور...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی عثمان شاہ مولانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی کا مقصد صرف اللہ کا نظام زمین پر نافذ کرنا ہے، قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کی شب بیداری کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم کے کندھوں پر بہت بڑی ذمے داری ہوتی ہے، وہ قرآن وسنت کے پیغام کو سمجھ کر اسے لوگوں تک پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ آج ہم جن مسائل سے دوچار ہیں، اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ انہوں نیتنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اگر کسی نے یہ بات کی ہے تو اپنے پاس سے کی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان تحریک انصاف کے تحریری مطالبات میں کیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی مختلف کیسز میں ان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، ورنہ ان کو پیشی کے لیے اگر انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں لایا جائے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ ...