وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، پی ٹی آئی نے بغیر جواز عجلت میں مذاکرات ختم کیے، ہم درمیانی راستے پر غور کررہے تھے کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر کمیشن کے بجائے کمیٹی بنادیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے خلاف گرینڈ قومی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر ہماری کمیٹی نے سیر حاصل گفتگو کی، ان کو ہمارے جواب کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہم صدق دل سے چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے، اب ذمہ داری تحریک انصاف پر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پاکستانی عوام کے پاس آنی چاہیے تھی جو نہیں آئی، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، لیکن رخ موڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کو کوئی وسوسے نہیں آرہے، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات پر حکومتی صفوں میں کوئی کھلبلی نہیں ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عمران فرسٹریشن کا شکار ہیں، اسی لیے انہوں نے مذاکرات ختم کیے، حامد رضا کے گھر پر چھاپے کا معاملہ کمیٹی میں اٹھانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ورکنگ جرنلسٹ کو متاثر کرتی ہو، صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پیکا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش ہونے سے قبل بیٹھ جائے ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی پیکا ترمیمی ایکٹ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات صحافی عطااللہ تارڑ عمران خان ورکنگ جرنلسٹ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پیکا ترمیمی ایکٹ حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات صحافی عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز عطااللہ تارڑ وزیر اطلاعات مذاکرات ختم پی ٹی ا ئی نے کہاکہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی

پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت کیا، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اُن ملازمین کو بھی گھر بیٹھا دیا گیا ہے جن کیخلاف ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں۔

پارٹی رہنما کے ذرائع نے کہا کہ  بحران ضرور ہے، لیکن چند لاکھ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونا پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ملازمین کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ ،شیخ وقاص، کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سبغت اللہ ورک سیاسی مشکلات کی وجہ سے روپوش ہو گئے تھے، جس کے بعد پارٹی نے مشکل وقت میں ان کو بھی نظر انداز کر دیا، اب سبغت اللہ ورک نے مالی اور دیگر مشکلات کے باعث پارٹی قیادت کو اپنا استعفی ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی چئیرمین کی ہدایت کے باوجود پارٹی کے درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے فنڈز جمع نہیں کروائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کروئی تھی مگر تاحال اس پر کوئی عمل نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری انوارالحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان کی ملاقات
  • انجری کا شکار شاداب کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
  • اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
  • ورلڈ یونیورسٹی گیمزِ، پاکستانی دستے میں بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی تشکیل
  • غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار پاکستانی شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت سے مدد کی اپیل
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی
  • غزہ جنگبندی کے مذاکرات میں 3 اہم رکاوٹیں موجود ہیں، ترکیہ
  • توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائعوں کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا
  • وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کو کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے معذرت کیوں طلب کرنا پڑی؟