2025-11-04@09:37:09 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 302				 
                «سے ٹیلیفونک»:
(نئی خبر)
	وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوحا میں جاری غزہ جنگ بندی، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی معاہدے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر بائیڈن کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ 
	اپوزیشن لیڈر اور سابق اسپیکر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔  یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب...