اپوزیشن لیڈر اور سابق اسپیکر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات کی درخواست کی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے اور صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کرے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنے اور مذاکرات کے لیے راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، اسپیکر نے ملاقات کی درخواست حکومت تک پہنچا دی ہے اور اب حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے 9 مئی کیس میں سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے کہا کہ میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کئے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، چھبسویں ترامیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کواپنے تابع کر لیا ہے، نو مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا، میری نااہلی کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔