2025-11-04@08:59:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 408				 
                «میڈ ان پاکستان»:
(نئی خبر)
	سعودی عرب کے شہر جدہ میں 5 سے 7 فروری 2025 کو ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش منعقد ہوگی، جو پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک تاریخی کاوش ہے۔ یہ نمائش وزارتِ تجارت پاکستان اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے تین روز تک جاری رہےگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قونصلر تجارت وسرمایہ کاری سعدیہ خان نے کہاکہ یہ نمائش وزارتِ تجارت اور حکومتِ پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا...
	اسلام آباد(آئی این پی)سیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کیمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گاسیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
	 اسلام آباد:  پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے تحت "مشکل وقت" کی توقع کر رہا ہے۔ پاکستانی اندرونی حلقوں نے دو طرفہ تعلقات میں ممکنہ رکاوٹوں کا عندیہ دیا ہے۔  حالیہ پیش رفت سے واقف ذرائع نے اتوار کو ’’دی ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ پاکستان کا یہ اندازہ 2 وجوہ پر مبنی ہے۔ ایک ٹرمپ کی ترجیحات اور دوسرا ٹرمپ کی کابینہ میں پاکستان سے متعلق مثبت نظریہ نہ رکھنے والے افراد کی تعداد کی بنا پر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف عوامی اشتعال انگیزی کی بنا پر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل پر زیادہ توجہ مرکوز ہے تاہم نئی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز...
	امریکی صدر جو بائیڈن کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے ۔ ہر امریکی صدر کی مانند رخصت ہوتے یہ صدر’’ صاحب ‘‘ بھی، کسی نہ کسی شکل میں، عالمِ اسلام پر اپنی زیادتیوں کے نقوش چھوڑ کر جارہے ہیں۔ یہی اِن کی Legacy ہے۔ سابقہ امریکی صدور کی طرح یہی جو بائیڈن کی صدارت کا بھی ترکہ، روائت اور میراث ہے : ناوک نے تیرے صید نہ چھوڑا زمانے میں ! پاکستان اور پاکستانیوں کو خاص طور پر اِس بات کا رنج ہے کہ امریکی صدر، جو بائیڈن، نے اقتدار سے نکلنے سے ایک ماہ قبل، مبینہ طور پر، پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے...
	تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا ایف بی آر کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتاہے کہ اگرکوئی اچھا کام ہوبھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔  ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساڑھے چارسال بعد آخر پی آئی اے نے یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے جو بلاشبہ ایک مثبت پیشرفت ہے، غلام سرورخان آج کل جہاں بھی ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کہ آخر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی...
	      لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔     پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور میں اس وقت خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے...
	 لاہور:  ملک  میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صوبے کے کئی  مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے  کا امکان ہے۔...
