جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے تاریخی قدم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سعودی عرب کے شہر جدہ میں 5 سے 7 فروری 2025 کو ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش منعقد ہوگی، جو پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک تاریخی کاوش ہے۔
یہ نمائش وزارتِ تجارت پاکستان اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے تین روز تک جاری رہےگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قونصلر تجارت وسرمایہ کاری سعدیہ خان نے کہاکہ یہ نمائش وزارتِ تجارت اور حکومتِ پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ پاکستانی مصنوعات جو ابھی تک سعودی مارکیٹ میں متعارف نہیں ہوئیں، ان کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ یہ نمائش ان تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی مصنوعات کو سعودی عرب کے عوام اور کاروباری حلقوں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔
سعدیہ خان نے مزید کہاکہ اس نمائش میں پاکستان سے 140 کمپنیز شرکت کریں گی، جن میں انجینیئرنگ، میڈیکل سرجیکل آلات، خوراک، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہوگی، کیونکہ پچھلے 30 سے 40 سالوں میں جدہ یا سعودی عرب میں ایسی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ آفیسر فہد چوہدری نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے برادرانہ اور تاریخی رہے ہیں، سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت کئی بڑے منصوبے شروع کررہا ہے، جو اس کی مارکیٹ کو تیزی سے ترقی پذیر بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات نے دنیا بھر میں اس کی ساکھ کو مزید بہتر بنایا ہے۔ پاکستان ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے لیے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں متعارف کرائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اور یہ نمائش اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
سعدیہ خان اور فہد چوہدری کی جانب سے مدینہ منورہ کے دورے اور مقامی کمیونٹی اور سعودی تاجروں سے ملاقاتوں کا مقصد بھی اسی نمائش کی کامیابی کو یقینی بنانا تھا۔ ان ملاقاتوں کے دوران دونوں عہدیداروں نے پاکستانی مصنوعات کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کیا اور سعودی تاجروں کو نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد سے پاکستانیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟ سعودی سفیر نے خوشخبری سنادی
’میڈ ان پاکستان‘ نمائش نہ صرف پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرائے گی بلکہ سعودی عرب میں ان کی مانگ میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان پاکستان سعودی عرب دوستی سعودی عرب میڈ ان پاکستان نمائش وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان سعودی عرب دوستی میڈ ان پاکستان وی نیوز پاکستانی مصنوعات میڈ ان پاکستان سعودی عرب کے مصنوعات کو مارکیٹ میں اور سعودی یہ نمائش کو مزید کے لیے
پڑھیں:
دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف عقیل سلیم اوغلو اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک شامل تھے۔
ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ اور بدلتے ہوئے جیو سٹریٹجک حالات و ٹیکنالوجی کے تناظر میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اعلیٰ شخصیات نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
اللہ دتہ میلسی کی آواز نے ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی، دیہی موسیقی عالمی سطح پر گونجنے لگی
مزید :