بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور:
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا۔ بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی اور دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ نمی کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے، جو شہریوں کے لیے غیر آرام دہ حالات پیدا کر سکتی ہے۔
موسم کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔