2025-11-21@19:23:13 GMT
تلاش کی گنتی: 406

«یہ امریکا»:

(نئی خبر)
    برطانیہ میں شدید ٹھنڈ کے باعث مانچسٹر کی برج واٹر کینال منجمد ہوگئی ہے لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات نے 15 سالہ سرد ترین رات ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
    اسکاٹ لینڈ :اسکاٹ لینڈ میں پندر برس کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ آفس کےمطابق ہائی لینڈز کےعلاقے الٹنہارا میں درجہ حرارت منفی اٹھارہ اعشاریہ نوتک گرگیا،اس علاقے میں کم ترین درجہ حرارت دو ہزاردس میں منفی بائیس اعشاریہ تین ریکارڈکیا گیا تھا،شدید سردی کے باعث ہائی لینڈز میں پچاس سے زائد اسکولوں کو بند کیا گیا۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نےامبر الرٹ کو چودہ جنوری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،الرٹ میں پینسٹھ برس سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔ برطانوی حکومت کےمطابق شدید سردی کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے واقعات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے 15 سالہ ریکارڈ سرد ترین رات ہونے کا امکان طاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں آج کی رات پارہ منفی 20 تک گرسکتا ہے۔(جاری ہے) میٹ ڈیپارٹمنٹ نے برطانیہ، اسکاٹ لینڈ، ساؤتھ ویسٹ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے علاقوں کے لیے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری سے کئی کئی فٹ تک برف جم گئی ہے۔ریاست اوکلاہاما اور ٹیکساس میں اسکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔
    کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...
    امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت کا منصب سنبھالنے میں اب تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں۔ لیکن انھوں نے کافی حد تک اپنا ایجنڈا کلیئر کر دیا ہے۔ اس ایجنڈے میں ابھی تک پاکستان کا کوئی ذکرنہیں۔ یہ کافی حد تک اچھی بات ہے کہ ٹرمپ کے ایجنڈے میں کہیں بھی پاکستان نہیں ہے۔ وہ کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ پانامہ کینال واپس لینا چاہتے ہیں۔ وہ یورپ سے اتحاد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ وہ اسرائیل کی غزہ میں فتح چاہتے ہیں۔ وہ میکسیکو سے لوگوں کا آنا بند کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے ملک سے ناجائز مقیم لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔ وہ چین سے معاشی جنگ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...