2025-11-04@18:28:42 GMT
تلاش کی گنتی: 606
«سیکیورٹی کونسل»:
(نئی خبر)
حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...
اسلام آباد: حکومت نے وائی فائی نیٹ ورکس کو غیر محفوظ قراردیدیا۔اس حوالے سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری میں وائی فائی نیٹ ورکس کے استعمال میں درپیش سائبر سیکیورٹی خطرات اور حفاظتی تدابیربارے آگاہ کرتے ہوئے تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وائی فائی استعمال کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں. سائبر سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ڈیفالٹ سیکیورٹی کنفیگریشنز، اور صارفین کی آگاہی کی کمی کی وجہ سے بدنیتی پر مبنی افراد نیٹ ورک یا سسٹمز تک مستقل رسائی حاصل کر سکتے ہیں، مالویئر انسٹال کر سکتے ہیں اور حساس معلومات...
پاکستان کی قدرے مستحکم ہوتی معیشت ماضی کی مانند آج بھی ’’آئی ایم ایف‘‘ کے سہارے چل رہی ہے، عمومی طور پر جب بھی آئی ایم ایف پلان لیا جاتا ہے تو یہ عالمی ادارہ ایسے ٹیکسز اور پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے جو عوام پر بوجھ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں مگر حالیہ آئی ایم ایف پلان میں ایک ایسی شرط پوری ہوئی ہے جو پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے گندم ، گنا سمیت دیگر زرعی اجناس کی ’’امدادی قیمت خرید‘‘ کا تعین ختم کردیا ہے ۔ ماضی میں زرعی اجناس کی امدادی قیمت خرید کے تعین پر نہ...
بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8بازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز لکی مروت (آئی پی ایس )فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، جن میں سے 8 مغوی ورکزز کو سیکیورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب بازیاب کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو...
علامتی فوٹو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغوا کیا ہے۔ اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کی...
