بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8بازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز
لکی مروت (آئی پی ایس )فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، جن میں سے 8 مغوی ورکزز کو سیکیورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب بازیاب کروا لیا۔
ذرائع کے مطابق دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکزز کو بحفاظت بازیاب کروالیا، باقی نہتے ورکز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گا جبکہ فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورکرز کو اغوا
پڑھیں:
بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔