2025-11-04@08:59:35 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 605				 
                «چیئرمین کمیٹی نے»:
(نئی خبر)
	اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹیکی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1879418574479163722  اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 215 ایک کے تحت موجودہ چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قوانین کو ہتھیار بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف عمران خان ہیں، عمر ایوب ’آئین کے آرٹیکل 213 2اے اور 2بی کی تکمیل کی غرض سے تحت آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ چیئرمین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ چیئرمین الیکشن...
	چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان نے گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی بلوچستان اصغر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیرفعال ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے گوادر کی ترقی کےلیے چیلنجز، فنڈز کے مسائل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔کمیٹی کو دی گئی...
	 لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر صائم ایوب نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹس کے باریمیں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،مداحوں سے اپیل ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں ۔ صائم ایوب نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا لندن قیام کے حوالہ سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت آج ختم ہوجائے گا،12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری...
	فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو شریک تھے۔تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔ انکے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
	ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی مستقل تعیناتی
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی درخواست پر سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے غیر مستقل ملازمین کے مسئلے کو میرٹ پر حل کرنے پر زور دیا، جس پر کمیٹی کے بیشتر اراکین نے ان کے موقف کی تائید کی۔...