وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی کی تقریب، صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہم شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شریک تھے۔
تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔
انکے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا
متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔
اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔