چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، صائم ایوب نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر صائم ایوب نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹس کے باریمیں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،مداحوں سے اپیل ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں ۔
صائم ایوب نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا لندن قیام کے حوالہ سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت آج ختم ہوجائے گا،12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری کے بعد کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منطوری لینا ہوگی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ11 فروری تک ممکنہ 15 سے زیادہ نام بھی بھیجے جا سکتے ہیںصائم ایوب کی ٹرافی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی رپورٹس آنے پر ہی ہوسکے گا۔ صائم ایوب کا نام فٹنس سے مشروط کرکے بھی بھیجا جاسکتاہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صائم ایوب نے
پڑھیں:
علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کرنے والی علی سسٹرز کے اعزاز میں آئی بی اے کراچی کے تحت تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تینوں بہنوں اور ان کے کوچ والد عارف علی نے شرکت کی۔علی سسٹرز نے اپنے تاثرات بیان کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔
آئی بی اے کی جانب سے قومی ویمن کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندا اسلم، علی اکبر، جمشید عیسیٰ،ڈاکٹر سحر اعوان،ڈاکٹر ثنا توسیف اورداکٹر عظیمہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔
میلبرن میں ہونے والی چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 میں مہوش علی اورانڈر 13 میں ماہ نور علی نے گولڈ اور سحرش علی گرلز انڈر15 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔