2026-06-02@20:51:01 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«اے این ایف اہلکار»:
اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اے این ایف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں، کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں،اے این ایف کیا کررہا ہے ، ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیئے جاتے ہیں،ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کیساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے رو برو اے این ایف ریڈکی سی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا...
اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لیکر امیگریشن کلئیر کرنے کے الزامات پر دو ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے معاملے کی خود تحیقیقات کیں جن میں الزامات ثابت ہوئے جس پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دو ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ چار مسافروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران ایف آئی اے اہلکار نے مزید انکشاف بھی کیا، معلوم ہوا کہ ایک ہفتے کے دوران بارہ مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور...
ایف ائی اے اینٹی کرپشن کرائم سرکل کا اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، وجوہات اور ایف آئی آر سب نیوز پر
ایف ائی اے اینٹی کرپشن کرائم سرکل کا اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، وجوہات اور ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے سنگین الزامات پر فیڈرل انویسٹی گیشن(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے خود تحقیقات کیں، جس کے دوران الزامات درست ثابت ہوئے۔ شواہد کی بنیاد پر ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چار مسافروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا...
پولیس حراست میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ثابت ہونے پر کیس ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ جیکب آباد میں پولیس حراست کے دوران لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش کے لیے مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے گرفتار پولیس اہل کاروں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جب کہ کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق اس سنگین معاملے میں 2 تھانے داروں مقصود سنجرانی اور نواز بروہی...
راولپنڈی: سیکرٹری داخلہ و نارکوٹس کنٹرول نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف احتسابی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف سزائیں دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ یونان کشتی حادثہ 2023 سمیت مختلف معاملات میں غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر کئی افسران برطرف ہوگئے جبکہ متعدد کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے محکمانہ احتساب کے تحت کیسز و اپیلوں کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا اور یونان کشتی حادثہ 2023 میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر کراچی ایئرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کر دیا جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی یونان کشتی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کو آج ایف آئی...
انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...
گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں۔ گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا۔ گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنیوالے ایف آئی اے کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں۔ گرفتار...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 2 اہلکاروں کو افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزے جاری کرنے کے کیس میں مبینہ رشوت خوری پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے یہ کارروائی ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویزا اسکینڈل کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں جو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ ان اہلکاروں نے ای ویزا کیس میں گرفتار ملزم زبیر احمد سے دوران جسمانی ریمانڈ بیس لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ایف آئی اے...
سٹی 42: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو برطرف کردیا اسلام آباد ائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ، سعودی مسافر کو اہلکار نے فیملی کے سامنے تھپڑ مارا تھا،واقعہ منگل کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آیا مسافر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، اے ایس ایف حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا،اے ایس ایف نے واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکار برطرف کردیا۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
طیب سیف: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافر پر مبینہ تشدد کرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر جاوید احمد جو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا ائیرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا شکار ہوا۔ اے ایس ایف کے اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا۔ سٹی @ 10 ، 20 مئی،2025 سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کی بچیاں خوفزدہ ہو کر زاروقطار رو رہی ہیں۔ ویڈیو میں مسافر اور اہلکار کے درمیان جھگڑا اور شور شرابہ...
گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کشتی حادثے کے متاثرین کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر کلیئر کرنے میں کردار ادا کیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے علاوہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر تعینات 6، 6 اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق، ترکیے اور لیبیا کے بعد موریطانیہ انسانی اسمگلنگ کے لیے نیا اور تیسرا روٹ بن چکا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں نے مارچ 2024 میں موریطانیہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جہاں پہلے سیف ہاؤسز قائم کیے گئے...
مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں تحقیقات جاری ہیں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کشتی حادثہ کے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلئیرنس کی تھی، فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں،...
یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے...