ایف ائی اے اینٹی کرپشن کرائم سرکل کا اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، وجوہات اور ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) مسافروں سے رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کے سنگین الزامات پر فیڈرل انویسٹی گیشن(ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔


ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے خود تحقیقات کیں، جس کے دوران الزامات درست ثابت ہوئے۔ شواہد کی بنیاد پر ایف آئی اے کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چار مسافروں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔


مقدمہ اینٹی کرپشن سیل ونگ کی جانب سے درج کیا گیا اور نامزد ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ایک اہلکار نے انکشاف کیا کہ صرف ایک ہفتے کے عرصے میں بارہ مسافروں کو مبینہ طور پر رقم لے کر غیرقانونی طور پر امیگریشن کلیئر کیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ ادارے میں کرپشن اور غیرقانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں “کالی بھیڑوں” کی کوئی گنجائش نہیں اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس آئی ایف سی اور الجزائر کی سرمایہ کاری ایجنسی کے درمیان تعاون کی تجویز ایس آئی ایف سی اور الجزائر کی سرمایہ کاری ایجنسی کے درمیان تعاون کی تجویز ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا بورڈ آف پیس میں پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں، مارکو روبیو ایران کا اقوام متحدہ کو خط، فوجی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب کا اعلان عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف فرح گوگی اور شوہر کیخلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا کے خلاف سب نیوز

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف