اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
طیب سیف: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ، اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے سعودی عرب جانے والے مسافر پر مبینہ تشدد کرنے کی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر جاوید احمد جو اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا تھا ائیرپورٹ پر سیکیورٹی عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا شکار ہوا۔ اے ایس ایف کے اہلکار ضیاء نے جاوید احمد کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر تھپڑ رسید کیا۔
سٹی @ 10 ، 20 مئی،2025
سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر کی بچیاں خوفزدہ ہو کر زاروقطار رو رہی ہیں۔ ویڈیو میں مسافر اور اہلکار کے درمیان جھگڑا اور شور شرابہ بھی واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کو واقعے کے بعد ائیرپورٹ آفس لے جایا گیا جہاں انہیں مبینہ طور پر تھریٹ بھی کیا گیا۔ واقعے نے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کو بھی غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔
فواد چودھری کا کیس سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ واپس
دوسری جانب اب تک اے ایس ایف کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق واقعے کی اندرونی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اے ایس ایف
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔