نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور اے ایس ایف عملے میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑا مبینہ طور پر مسافر کے اسٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش پر شروع ہوا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختلف انڑنیشنل پروازوں کی آمد  و روانگی جاری تھی کہ  انڑنیشنل ڈیپارچر لاونج کے انڑی گیٹ پر  اے ایس ایف کے عملے اور فیملی و بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافر کے درمیان اچانک تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔

واقعے کی  ویڈیو فٹیج بھی سامنے آگئی، ویڈیو فوٹیج میں اے ایس ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں کی جانب  اشارہ کرتے دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ تھپڑ مارے گا، اس کو نہیں چھوڑوں گا۔

ویڈیو میں ایئرپورٹ پر  موجود لوگ نیلی ٹی شرٹ پہنے مسافر کو سمجھاتے بھی سنے اور دیکھے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاملہ بڑھتے دیکھ کر سینیئر حکام موقع پر پہنچنے تو مسافر نے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے اور ہاتھ اٹھانے  کا الزام عائد کیا، تاہم دونوں جانب کا موقف سن کر مسافر کی جانب سے معاملہ غلط فہمی کے باعث پیش آنے کی تحریر دینے پر نمٹا دیا گیا۔

معاملہ نمٹائے جانے پر مسافر بھی بچوں اور فیملی کے ساتھ پرواز کے ذریعے روانہ ہوگیا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ مسافر رش کے باعث اسٹاف گیٹ سے لاؤنج میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

اسٹاف گیٹ صرف ائیرپورٹ پر تعینات اسٹاف اور دیگر فنکشنریز کے لیے  مختص ہوتا ہے، اسٹاف گیٹ استمال کرنے کی ضد پر مسافر کو روکا گیا تو تلخ کلامی ہوئی تاہم بعد میں معاملہ رفع دفع کرادیا گیا اور مسافر فیملی سمیت روانہ ہوگیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے ایس ایف پر مسافر

پڑھیں:

اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار

اسلام آباد میں ڈکیت گینگ نے کال سینٹر پر دھاوا بول کر دو ملازمین کو اغوا کرکے دو کروڑ تاوان مانگ لیا، پولیس نے مقابلے کے بعد مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کی رات سیکٹر آئی ایٹ میں کال سینٹر میں ایک گینگ نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا، یہی گینگ وہاں سے نکلا اور جی ایٹ میں ایک کال سینٹر میں لوٹ مارکی، گینگ نے اس کال سینٹر سے دو ملازمین کو اغواء بھی کیا اور بازیابی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اغواء شدگان میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل تھا، ملازمان نے مغویوں کو تھانہ کرپا کے علاقے میں ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا، پولیس نے تھانہ کرپا کے علاقے میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ اس گینگ میں اسلام آباد پولیس کا ایک معطل شدہ کانسٹیبل بھی شامل ہے، گرفتار کانسٹیبل سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار
  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کا مسافر پر مبینہ تشدد، واقعے کی ویڈیوز وائرل
  • اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا
  • بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے،نیا تنازع پیدا ہوگیا
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار
  • سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • سرگودھا: بااثر افراد کا بوڑھی ماں کے سامنے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے
  • موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی