2025-05-18@09:55:07 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«پرائیویٹ اسپتال»:

    کراچی: ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔  صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں  بھارتی جارحیت اورممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کوکراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں  میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ یہ بات ہفتہ کو صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے سول اسپتال میں ایمرجنسی کی...
    سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے باعث پرائیویٹ ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہوگئے ۔  پرائیویٹ ہسپتالوں کو 35 فیصد بیڈز ہنگامی صورتحال کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی۔  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق پرائیویٹ ہسپتال ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان مرتب کریں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز و طبی آلات و مشینری کو فعال رکھا جائے، پرائیویٹ ہسپتال ایمرجنسی میڈیسن و ڈسپوزایبلز کا وافر سٹاک رکھیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان مراسلہ کے مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں میں جنریٹر درست حالت میں ہونے چاہئیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانی و دیگر ضروریات دستیابی یقینی بنائی جائے ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی...
    علی ساہی: پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ، ایکسائزحکام کا کہنا تھا سولر کمپنیز،فارن ٹریول ایجنٹس،فارن فرنچائز سمیت دیگرکیٹگریزشامل ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں یہ کیٹگریز پروفیشنل ٹیکس ادا نہیں کررہی ہیں،10کیٹگریز میں ٹیکس سلیبس میں اضافہ کیا جائے،نئی کیٹگریزکےایڈیشن و سلیبس میں اضافےسے70کروڑاضافی حاصل ہونگے، اضافی ٹیکس سے 2ارب 35 کروڑ روپے وصولی متوقع ہے۔ فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے اس سے پہلے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں سالانہ 1ارب 65 کروڑ اضافی وصول کئے جارہے تھے، اگلی مالی سال میں اضافے وایڈیشن کیلئےمحکمہ ایکسائز کیجانب سےسفارشات حکومت کوبھجوادی گئیں۔
    سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔ لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے...
    وزیراعلیٰ سندھ انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کردیا، سید مراد علی شاہ نے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس انٹروینشنل ریڈیولاجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت اور جدت لائے گا،  جدت طرازی اور مریضوں کیلئے ہماری طبی کاوشیں غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایونٹ نے ملک بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیمتی سائنسی مواد کی تیاری کیلئے ہمارے علم اور عمل کو تقویت بخشے گا، اس...
۱