پاک بھارت جنگ؛ پرائیویٹ ہسپتال بھی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے باعث پرائیویٹ ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہوگئے ۔
پرائیویٹ ہسپتالوں کو 35 فیصد بیڈز ہنگامی صورتحال کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق پرائیویٹ ہسپتال ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان مرتب کریں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز و طبی آلات و مشینری کو فعال رکھا جائے، پرائیویٹ ہسپتال ایمرجنسی میڈیسن و ڈسپوزایبلز کا وافر سٹاک رکھیں۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
مراسلہ کے مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں میں جنریٹر درست حالت میں ہونے چاہئیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانی و دیگر ضروریات دستیابی یقینی بنائی جائے ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملہ موجود ہونا چاہئے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں
پڑھیں:
تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت، سردار سلیم حیدر اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت زراعت، قابل تجدید انرجی سیکٹر، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے ذریعے تعلقات کو مذید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تجارت، ماحولیات اور عوامی سطح پر رابطوں میں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اْنہوں نے گرونانک جنم دن پر سکھ بہن بھائیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آج کے دن سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔