وزیراعلیٰ سندھ انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کردیا، سید مراد علی شاہ نے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان (IRSP) کی نویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس انٹروینشنل ریڈیولاجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت اور جدت لائے گا، 
جدت طرازی اور مریضوں کیلئے ہماری طبی کاوشیں غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایونٹ نے ملک بھر سے ماہرین کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیمتی سائنسی مواد کی تیاری کیلئے ہمارے علم اور عمل کو تقویت بخشے گا، اس سال آئی آر ایس پی ملک سمیت بیرون ملک متعدد ورکشاپس کرانا قابل ستائش ہے، انٹروینشنل ریڈیولاجی میں علم و مہارت کو بڑھانے کیلئے معاشرے کے عزم کا ثبوت ہے، انٹروینشنل ریڈیولاجی نے ناگوار طریقہ کار سے جدید صحت کی دیکھ بھال میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کے انضمام نے روایتی سرجریوں کی ضرورت کو کم کیا ہے، انٹروینشنل ریڈیولوجسٹ کا کردار جان لیوا امراض کے علاج کرنے میں اہم ہے، حکومت سندھ طبی انفراسٹرکچر، تربیتی پروگراموں اور جدید ٹیکنالوجی کیلئے کوشاں ہے، سندھ حکومت صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو جدید ترین انٹروینشنل ریڈیولاجی یونٹس سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرنے کیلئے بہترین ممکنہ تربیت یقینی بنائیں گے، صحت کو مزید بڑھانے کیلئے سندھ حکومت نے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میڈیکل سائنسز کا قیام خصوصی طبی تعلیم اور تحقیق پر مرکوز ہے، ہم نے سندھ پیپلز ہیلتھ پروگرام کو وسعت دی ہے، دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس اور ٹیلی میڈیسن سروسز فراہم کررہے ہیں، شہریوں کو قابل رسائی و سستے علاج کیلئے ٹرسٹیری کیئر اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں،  ہم صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد تکنیکی ترقی و عملی صحت کی فراہمی کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے،  یقینی بنارہے ہیں کہ سندھ کے لوگ جدید ترین طبی سہولیات سے مستفید ہوں، یہ کانفرنس ماہرین، محققین و پریکٹیشنرز کیلئے ایک انمول پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت سندھ کی جانب سے انٹروینشنل ریڈیولاجی سوسائٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شعبہ صحت میں تبدیلی اور مزید بڑھانے کیلئے اپنے سپورٹ کی یقین دلاتا ہوں، سندھ حکومت کو یہ اعزاز ہے کی انٹروینشنل ریڈیالوجی میں ملک میں سب سے آگے ہے، حکومت سندھ نے جناح اسپتال میں جدید انٹروینشنل ریڈیالوجی کے سسٹم لگائے ہیں،  سندھ حکومت عوام کے لیئے معیاری اور قابلِ رسائی صحت کی خدمات کا عزم رکھتی ہے، سندھ کا جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی صحت کی بہترین خدمات پیش کر رہا ہے۔

مراد علی شاہ  نے کہا کہ پاکستان میں آنکولوجی اور ریڈیالوجی کے شعبے میں جناح اسپتال کا انقلابی کردار رہا ہے، کینسر کا علاج بغیر درد اور غیر جراحی علاج کی جدید سہولت سے جناح اسپتال میں کیا جاتا ہے، جناح اسپتال کراچی میں پاکستان بھر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرتی ہے، اگست 2024 میں جے پی ایم سی نے جدید ترین سائبر نائف S7-FIM سسٹم کا افتتاح کیا تھا، سائبر نائف S7-FIM سسٹم جدید روبوٹک ٹیکنالوجی ہے جو کینسر کے مریض کے خاتمہ کے لیئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کے ریڈی ایشن آنکولوجی ڈپارٹمنٹ میں دو سائبر نائف یونٹس، دو ٹوموتھراپی یونٹس اور ایکوینوکس 100 سسٹم موجود ہیں، جناح اسپتال دنیا کے دس بہترین تکنیکی مراکز میں شامل ہے، یہ سہولیات ابتدائی مرحلے کے کینسر کے لیے انتہائی درست علاج کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ان سہولیات میں پروسٹیٹ، دماغ، ریڑھ کی ہڈی، پھیپھڑے، جگر اور سر و گردن کے کینسر شامل ہیں، سنہ 2012ء سے جناح اسپتال دنیا کا واحد مرکز ہے جو سائبر نائف اور ٹوموتھراپی ٹیکنالوجیز کے ذریعے مفت کینسر کا علاج فراہم کر رہا ہے،
جناح اسپتال کراچی میں  15 ممالک اور پاکستان کے 167 شہروں کے مریض مستفید ہو چکے ہیں،  جناح اسپتال میں آنکولوجی کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کو ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TİKA) کے ساتھ تعاون سے جناح اسپتال کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا ہے، نومبر 2024 میں TİKA  نے جناح اسپتال کو جدید الٹرا ساؤنڈ ڈیوائسز فراہم کیں، جس سے اس کی تشخیصی خدمات میں بہتری آئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے جناح اسپتال سندھ حکومت نے کہا کہ فراہم کر کے شعبے کے لیے صحت کی

پڑھیں:

غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری

فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔

اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان