بھارتی جارحیت: سندھ میں نجی اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی:
ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اورممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کوکراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بات ہفتہ کو صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے سول اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال کے جائزہ لینے اور اسپتال میں پہلی بار فالج یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بتائی۔ اس موقع سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، پروفیسر نواز لاشاری بھی موجود تھے۔
ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں ممکنہ جارحیت کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی کے بستروں کی تعداد 100 کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کے دوران ٹراما سینٹر اور سول اسپتال مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران برنس کیسز بھی رپورٹ ہوتے ہیں اس لئے برنس وارڈ کے ایک سو بستروں کو 130 کردیا ہے۔ اسپتالوں میں ٹینکیل اسٹاف کی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی ہائی الرٹ رہیں۔ ممکنہ ایمرجنسی کی صورر میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی اور ریجنل بلڈ بینکس کو بھی مکمل ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو بھی ہائی الرٹ کردیا سول اسپتال
پڑھیں:
ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال میں جاری 19واں دو روزہ ”کٹے ہونٹ اور کٹے تالو” کے مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ کے منتظمین فاروق شیخانی، ڈاکٹر اقبال ہارون اور پروفیسر اشرف گناترا نے ایس ایس پی حیدرآباد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ کیمپ کے پہلے روز تقریباً 200 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 46 مریضوں کو آپریشن کے لیے داخل کر لیا گیا ہے۔ پروفیسر اشرف گناترا (ڈاؤ یونیورسٹی) اور ان کی ماہر ٹیم غریب و مستحق مریضوں کے مفت آپریشن انجام دے رہی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال کی انتظامیہ اور میڈیکل ٹیم کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے اس جذب? خدمت پر اسپتال انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں ایس ایس پی حیدرآباد نے اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فلاحی منصوبے مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔