بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس400 تباہ، سیٹلائٹ بھی جام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں بھارت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایس400تباہ کردیا جبکہ پاک فضائیہ نے کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ بھی جام کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی نظام کو جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپرسونک میزائلوں نے اڑایا، بھارت کے دفاعی نظام ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سندھ، بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا اور ویکسین نہ پلانے والوں کے خلاف کارروائی
کراچی:حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔
ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پلائی جانے والی حفاظتی ویکسین کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ایکٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 4 اگست 2023 میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد بچوں میں مختلف بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام کرنا ہے۔
ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس میں جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرے گا تو اسے ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو بھی 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جائیں گی، اس ایکٹ کے تحت صوبے میں الیکٹرونک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی جس کے تحت اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر کی رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی بچے کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت والدین یا گھر کے سرپرست کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کے مراکز سے اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی پلائیں۔
ڈاکٹر سہیل شیخ نے بتایا کہ ایکٹ کے تحت اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین نہ پلانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین بلامعاوضہ پلائی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا اور ایسے افراد کے حلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے کی شیڈول کے مطابق حفاظتی ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد ویکسینٹر والدین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا، اگر ویکسینیٹر کو یہ علم ہو کہ بچہ کسی طبی مسائل کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتا تو ویکسینٹر والدین کو ایک نان فٹ سرٹیفیکٹ جاری کرے گا اور اسے اگلی مقررہ تاریخ کو ویکسینیشن کے لیے دوبارہ آنے کو کہے گا۔