راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔

دوسری جانب   بھارت کی بٹھنڈہ ائیر فیلڈ کو  بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاک فضائیہ کی کارروائی میں رافیل طیارے تباہ؛ فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے

پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوگئے جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے یہ رافیل طیارے فرانس سے خریدے تھے تاجہ اس کے فضائی بیڑے میں جدید ترین طیاروں سے طاقت میں اضافہ ہو۔

تاہم پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 رافیل طیارے تباہ ہوگئے۔

جس کے بعد یہ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز گر گئے اور اس میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی۔

حالانکہ اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدے تھے جن کی مالیت 630 ارب روپے (7.4 بلین ڈالر) تھی۔

بھارت کو ایک رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر کا پڑا تھا۔ بھارت کے پاس اس وقت 36 رافیل طیارے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا
  • پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔
  • پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
  • آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا
  • بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ بھی تباہ
  • سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی  تباہ کر دی گئی
  • آدم پور ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر ڈالا
  • ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ
  • پاک فضائیہ کی کارروائی میں رافیل طیارے تباہ؛ فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے