2025-05-10@14:29:44 GMT
تلاش کی گنتی: 524
«کو بھی ہائی»:

فتح مکہ کے وقت حضرت محمدﷺ نے کیا کلمات ادا کیے تھے اور اس جیت کے بعد پاکستانیوں کو کس بات سے بچنا ہے؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھر پور جواب دیے جانے کے بعد اب سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ بات پوری دنیا عیاں ہے کہ کس طرح بھارت گزشتہ تین روز سے پاکستان پر مسلسل حملے کر رہا تھا جبکہ پاکستان تحمل کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن پھر پاکستان کے جواب کے بعد آخر کار سیز فائر ہو گیالیکن پاکستان کی اس واضح جیت کے بعد بھی پاکستانیوں کو غرور اورتکبر سے بچنا ہوگا ۔ فتح مکہ کے موقع پر پیارے محمد صلی اللہ علیہ ہ وسلم نے اپنی محنتوں اور جراتوں کا اظہار کرنے کی بجائے یہ کلمات ادا کیے۔ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر کون سی مسنون دعا پڑھیں؟ ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہر کے 19 اسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کےلیے بھی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کےلیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کردیے گئے عرفان میمن نے کہا کہ سول ڈیفینس کے 446 والنٹیرز بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جبکہ شہر بھر کی 48 بلند عمارات پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ نے ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اور ممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت دی ہے...
سٹی42: پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر بڑا سائبر حملہ کر کے کمپنی کے سسٹمز کو ہیک کر لیا ہے جس کے بائث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد ریاست بھر میں بجلی کی مکمل بندش دیکھنے میں آئی جس سے کمرشل اور ڈومیسٹک صارفین شدید متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے تمام بجلی میٹرز اور صارفین کا ڈیٹا بھی حذف کر دیا گیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف بھارت کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری کو بے نقاب کرتا ہے بلکہ خطے میں سائبر وارفیئر کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے۔یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اْن سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو اثر، وسعت اور یقین چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں آمْنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو منیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھیں۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی...
جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ A post shared by Daud Kim (@jaehan9192) جس سے داؤد کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔ داؤ...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا تھا جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو سوشل...

“کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آرہی ہے”مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف “سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا، اب بلال مرزا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ اپنے ویڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام سن رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے، یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور یہ سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ ان میں آمُنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو مینیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھے۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہرزہ سرائی کے جواب میں اسی کے ہی طیارے مار گرائے ہیں جس کے بارے میں کچھ ناقدین ثبوت کے بھی بیانات دے رہے ہیں لیکن اب اس بارے میں واضح جواب آگیا ہے اور پاکستان کے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ "جب کسی بھی جہاز پر میزائل فائر کرتے ہیں ، ایئر کرافٹ کا ایک میکنزم ہوتا ہے ،مثال کے طور پر آپ ایک جہاز چلارہے ہیں، آپ نے ایک میزائل فائر کیا ہے تو آپ کے جہاز کا جو کمپیوٹرائز سسٹم ہے وہ اس میزائل کو بھی ٹریک کرتا ہے اور آپ کو دکھاتا ہے کہ...
اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان6 اور 7مئی کے درمیانی شب کیا ہوا۔ کون جیتا کون ہارا۔ بھارت نے کتنے حملے کیے۔جواب میں پاکستان نے کیا جواب دیا۔ آج سب اس پر بات کریں۔ اسی بحث میں لوگ کون جیتا کون ہارا کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دونوں ممالک میں جیت کا جشن ہے۔ بھارت اپنے طو ر پر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ جب کہ پاکستان اپنے طو رپر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ دنیا بھی تقسیم ہے۔ کچھ ممالک کے خیال میں پاکستان کی برتری رہی جب کہ کچھ کی رائے میں بھارت کی برتری رہی۔ دنیا بھی کسی ایک ملک کو برتری کا سرٹیفکیٹ دینے سے...
گزشتہ نصف صدی سے مدار میں پھنسے رہنے والے سوویت دور کے خلائی جہاز کا ایک حصہ اس ہفتے زمین پر گرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ کوسموس 482 کو سنہ 1972 میں زہرہ کے مشن کے حصے کے طور پر لانچ کیا گیا تھا لیکن یہ کبھی بھی زمین کے نچلے مدار سے نہیں بچ سکا اور 4 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔ ناسا نے کہا کہ ان میں سے ایک وزنی ٹکڑے کے 10 مئی کو ہماری فضا میں دوبارہ داخل ہونے کا امکان ہے اور اس کا کم...
اسلام آباد: معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا کہ مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے، ہمیں اس راہ پر چلنا چاہیے جہاں ہماری حکومت اور فوج چاہتی ہے۔ آرٹس کونسل کراچی میں کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ آج پچیس کروڑ لوگ سپاہی بن گئے ہیں، میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، میں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آبادی اور رقبے سے پہچانے نہیں جاتے، میرے لیے پاکستان اتنا ہی بڑا ہے جتنا ایک بھارتی باشندے کے لیے بھارت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل...
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/ حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے...
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی—فائل فوٹو چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ بھارتی حملہ‘ وادی نیلم میں گزشتہ رات بلیک آؤٹ رہا مظفر آباد پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی......
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہاٸیکورٹ کے متاثرہ ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 33 ججز تعینات تھے۔ منیر ملک کے مطابق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام ججز کو ٹرانسفر کا موقع دیا گیا یا اتفاقیہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے چنا گیا، انہوں نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کو اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی...

جارح بھارت کی زبردست پٹائی، ہار مان کر معافیاں مانگنے لگا: پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار: قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد؍ سیالکوٹ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نامہ نگار) قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت، بزدلانہ غیر قانونی جنگی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا ہے، پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز...
ریاض احمدچودھری مودی اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا گیا جس کے خلاف اب بھارتی عوام بھی مودی سرکار کے خلاف کھل کر بول رہی ہے۔ بھارتی شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری 2 بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی تاہم مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری بہنوں نے عمران خان کو تاکید کی ہے کہ آئندہ لسٹ میں جس وکیل کا نام نہ ہو آپ ان سے ملاقات نہ کریں کیوں کہ وہ لوگ باہر آکر باتوں کو توڑ مروڑ کر پھیلاتے ہیں، عمران خان کو بتایا گیا کہ وی لاگرز کی تعریف آپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نکالا۔ دنیا بھر میں موجودہ جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور...
نئی دہلی: مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے اس کا قبضہ دینے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔ بھارتی چیف جسٹس سنجیو کھنا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر لال قلعہ دے دیا جائے تو پھر آپ آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگیں گی۔ عدالت نے سابقہ عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں درخواست دینے میں 150 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس سے قبل سلطانہ بیگم نے 2021 اور 2024 میں دہلی ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم وہاں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس حملے سمیت بھارتی دہشتگردی کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے۔ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ صرف 2022 میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سیلز امریکہ میں چینی کمپنیوں کی سیلز کے مقابلے میں 400 ارب ڈالر زیادہ تھیں۔ مجموعی طور...
پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آج دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد آئینی بینچ نے کہا کہ کیس کا فیصلہ اسی ہفتے سنایا جائے گا۔ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے 9 مئی کو 4 گھنٹوں میں 39 فوجی تنصیبات پر حملوں کی تفصیل بیان کردی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تحمل کا مظاہرہ کرنے والے تین فوجی افسران کو بغیر پنشن ریٹائرڈ کرنے کی تفصیل بھی بیان کردی۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں...
سپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت سندھ معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کا اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر برہما پترا سے بھی پانی رک سکتا ہے، پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو اس سے چار ارب لوگ متاثر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بُھول میں نہ رہے، بھارتی جنگی جنون دکھا کر خطے میں برتری قائم کرے گا تو پاکستان اسے برداشت نہیں کر لے گا؟ آرمی چیف کی تقریر کے بعد آرمی چیف کے نام پر ہر پاکستانی سانس لے رہا ہے۔ بھارت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ لاکھوں کروڑوں لوگ تیار ہیں کال دیں، کال میں کل دے دوں گا۔ لیکن 24 نومبر (2024) کو میں لاہور کی سڑکوں پر موجود تھا، میں لوگوں کو ڈھونڈتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں نکلا تھا۔ یہ کہنا کہ لاکھوں کروڑوں لوگ تیار ہیں کال دیں، کال میں کل دے دوں گا۔ 24 نومبر کو میں لاہور کی سڑکوں پر موجود تھا، میں لوگوں کو ڈھونڈتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں نکلا تھا بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی گفتگو ???? pic.twitter.com/4Wje3EzanN — Faisal Khan (@KaliwalYam) May 4, 2025 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’ایکس سپیس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان...
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر نمایاں طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، اداکارہ عروہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے عزت نفس اور قومی وقار کے حوالے سے بات کی۔ اگرچہ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے الفاظ سے یہ تاثر ملا کہ ان کا اشارہ اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب ہے، جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک ہونے کے بعد وہ بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کر رہی تھیں۔ عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پروپیگنڈا ایک ایسا ہتھیار...
لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی کوشش پر منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پانی کو ہتھیار بنانے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے اس مرتبہ بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت پہلگام کی آڑ میں پاکستان کا سارا پانی بند کرنے کی خواہش رکھتا ہے، ڈاکٹر محمد بشیر لاکھانی یاد رہے کہ 26 اپریل کو بھی بھارت نے بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا تھا جس سے چکوٹھی کے مقام پر دریا اچانک 15 فٹ تک بلند ہوگیا تھا۔ اب تازہ واردات میں بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کردیا ہے جس کے بعد دریائے...
بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاکستانی وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کے پاکستانی پانیوں اور بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزارت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بھارتی کارگو بحری جہازوں کے لیے واضح ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر...
پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی اینڈ ٹی) سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک کونسل کے قیام اور ملک کے پہلے مقامی جنریٹو اے آئی ٹول ’ذہانت AI‘ کے آغاز سے متعلق حکومت کے حالیہ اقدام کی تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بچے نے دل کی بیماری کا پتا لگانے والی اے آئی ایپ تیار کرلی سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اگلا اجلاس 7 مئی 2025 کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ایجنڈے میں اہم مسئلہ پاکستان کے پہلے مقامی جنریٹو AI ٹول ’ذہانت AI‘ کا مبینہ طور پر آغاز ہے، جس کا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے ، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے ،بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے اور وہ پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو نے ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات...
پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں میں داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ قبل ازیں بھارت نے کہا تھا کہ پاکستانی پرچم والے جہازوں کو اس کی کسی بھی بندرگاہ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہندوستانی پرچم والے جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں...
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر نے جمعہ کے روز کنٹرول لائن کے قریبی رہائشیوں کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہلگام میں گذشتہ ماہ ایک مہلک حملے کے بعد روایتی حریفوں کے درمیان سرحدی کشیدگی جاری ہے۔بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کی ہے۔جوہری ہتھیاروں سے آراستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان مسلسل آٹھ راتوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق نے جمعہ کو مقامی اسمبلی کو بتایا، "لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق 13 حلقوں میں دو ماہ کے لیے خوراک کا ذخیرہ کرنے کی ہدایات جاری کی...
کراچی پورٹ ۔فوٹو فائل پاکستان نے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بند کردیا۔اس حوالے سے وزارت بحری امور نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن، ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت کا خواب ہے- ” اپنی چھت،اپنا گھر“ پروگرام کی شاندار کامیابی کے بعد”اپنی زمین، اپنا گھر“کی لانچنگ کر دی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین، اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ”اپنی زمین، اپنا گھر“ ای- پورٹل کا باقاعدہ آغاز کیا- عوام ای پورٹل azag.punjab.gov.pk پر مفت پلاٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے-پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ سکیموں میں دو ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے- ”اپنی زمین، اپنا گھر“بے گھر شہریوں کو تین مرلے کے پلاٹ مفت دئیے جائیں گے- ”اپنی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد بھارت میں موجود اداکارہ کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک...
پاکستان کے مقبول اداکار فرحان سعید نے بھارتی علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی کیا تھا، تاہم اب انہوں نے بھارتی حکومت کے پاکستانی فنکاروں کے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز پر پابندی کے فیصلے پر دلچسپ انداز میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ پاکستان کے مقبول اداکار اور گلوکار فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری اور دلکش آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت سرحد پار بھارت میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ اُڈاری، سنو چندا، پریم گلی اور میرے ہمسفر جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار ان دنوں ڈرامہ شیریں فرہاد میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 40 لاکھ سے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر...
اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کے جوڈیشل سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے ماتحت عدلیہ کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاون کو اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ دشمن ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، اس لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس اتحاد اور نظام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل کریں، انہیں وہ مقام دیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ٹورانٹو میں نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں تاکہ قوم یکجا ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے۔ ہم دشمن کے خلاف متحد ہیں، یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم بٹے ہوئے...
بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ، نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسے حملے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ازاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ لینے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا، ان کے والدین آج بڑا فخر محسوس کررہے ہوں گے، لیپ ٹاپ اسکالرشپ پروگرام میں زیادہ حسہ بچیوں کا حصہ رکھا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے جو طلبا کے لیے...
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد — فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف چالیں چل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قوم متحد ہے اور ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ...
وزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔مجوزہ معدنیات قانون سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معدنیات بل سے متعلق سوشل میڈیا پر مفروضے چل رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جس کو سمجھ آتی ہے وہ بل خود پڑھ لیں، جس کو سمجھ نہیں آتی وہ کسی وکیل کے ساتھ بیٹھ جائیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اختیار دیا جا رہا ہے۔ تیمور جھگڑا کی معدنیات بل کی اصولی حمایت، اہم تجاویز پیش کردیں پشاوروزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ سنگین... وزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا نے کہا کہ...
مظفر آباد میں یکجہتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت و بلتستان انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشتگرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو بھی سنائی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ آڈیو میں میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشتگردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی میجر کہتا ہے لاہور سے بلوچستان تک کارروائی کر رہے ہیں، یہ را نہیں بھارتی فوج کر رہی ہے۔ "پلوامہ نے لوک سبھا انتخابات میں مدد دی، گودھرا نے گجرات میں اور اب پہلگام کا واقعہ...
بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔ یہ اپارٹمنٹ راج...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔حکام کے مطابق بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا: سابق پاکستانی ہائی کمشنر مزید...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک یہ ایشو نہیں ہے وہ اللہ کے فضل سے ہر ایشو پہ ہماری کنسیسٹینسی کہیں پہ بھی نہیں ہے وہ ہمیشہ سے نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں گورنمنٹ چینج ہوتی ہے تو اس کے بعد یہاں سارا کچھ چینج ہو جاتا ہے عجیب بات ہے حالانکہ پالیسی میکرز ایک پالیسی کو لیکر مسلسل چل رہے ہوتے ہیں اور اسی لیے انڈیا آپ کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی بھی رپورٹ ہے کہ وہاں تیاری جاری ہے وہ تیاری بھی اسی لیے...
بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان بھر میں وکلا کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی اور 6 نہروں کے قیام کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا، بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف احتجاج بھی بائیکاٹ کا حصہ ہے، اسی سلسلے میں وکلا تنظیموں نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ کوئٹہ کی ضلعی عدالت میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
امریکی اخبار کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ چار سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دلی بظاہر اپنے ہمسائیہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے کیس بنا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جنگ کا ماحول بنا رہا ہے، بھارت غیر ملکی سفیروں کو بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا، جو موجودہ حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام...
بھارتیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے ہائی کمیشن پر حملے کے لیے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے ،ذرائع پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ہزیمت پر بیرون ملک بھارتی بھی حواس باختہ ہوگئے ، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر منظم انداز سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے لیے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے ، ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی نے کردار ادا کیا جبکہ بھارتیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے ۔شرپسندوں میں 4 نقاب پوشوں کو ہائی کمیشن کا پاکستانی جھنڈا گرانے کا ٹاسک دیا گیا، ہندو انتہا پسند پیشانیوں پر سرخ نشان...
یہ حقیقت ہے کہ اقتدار سے پہلے اور بعد میں بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کا جس طرح کامیابی سے استعمال کیا وہ کوئی اور سیاسی جماعت ماضی میں کر سکی اور نہ ہی اب کر رہی ہے۔ بانی نے موجودہ حکمرانوں کے خلاف جو بیانیہ بنایا تھا وہ ان کی حکومت ختم ہونے کے تین سال بعد بھی نہ صرف کامیاب ہے بلکہ اس کا اب بھی طوطی بول رہا ہے۔ جن کے خلاف بانی نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم اور اپنے حامی اینکروں، تجزیہ کاروں اور وی لاگرز کے ذریعے بیانیے بنائے وہ سب اب بھی کامیاب ہیں۔ ان کے حامی کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود ان جھوٹے اور بے بنیاد بیانیوں پر اب بھی...
لاہور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمہارا ایوان اقتدار جس تم جنت سمجھتے ہو اسے ہم نے بڑے بڑے حکمرانوں پر انکے محل ان پر جہنم بنا دیا ہے اور تم پر بھی اسے جہنم بنائیں گے۔ لاہور کے مینار پاکستان میں منعقدہ قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم جہاد فلسطین اور آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو کیونکہ تم غلامی کرتے ہو اور ہم آزادی کی جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کے حوالے سے بات بھی بین اقوامی دباؤ پر کی گئی، میں اسکو تسلیم نہیں کرتا، میں نے مدارس کے معاملے پر صبر کیا اب مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے...
بالی ووڈ کی نڈر اور بے باک اداکارہ شروتی ہاسن اپنی نجی زندگی کے معاشقوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان سوالوں کا بھی بڑے پر وقار انداز میں جواب دیا جن میں لوگ ان سے یہ پوچھتے ہیں: ’’اب یہ کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ اداکارہ شروتی ہاسن ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کھل کر بات کرتی آئی ہیں۔ چاہے رشتوں کی اونچ نیچ ہو یا دل شکستگی کا قصہ، شروتی نے کبھی اپنے جذبات پر پردہ نہیں ڈالا۔ جب شروتی سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی زندگی میں کسی چیز پر افسوس ہے تو انہوں...
اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ہزیمت پر بیرون ملک بھارتی بھی حواس باختہ ہوگئے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر منظم انداز سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے لیے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے، ان شرپسندوں کو اکٹھا کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی نے کردار ادا کیا جبکہ بھارتیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے۔ شرپسندوں میں 4 نقاب پوشوں کو ہائی کمیشن کا پاکستانی جھنڈا گرانے کا ٹاسک دیا گیا، ہندو انتہا پسند پیشانیوں پر سرخ نشان لگا کر اپنی ’’فتح‘‘ کا نشان بنا رہے تھے۔ ان چار نقاب پوش شرپسندوں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی...
روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتخانے کے 13 ارکان، جن میں ایک سینئر ڈپلومیٹ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں، واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں تعینات پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی بھی متوقع ہے، جو پیر کے روز وطن واپس پہنچیں گے۔ واضع رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے جہاں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے وہیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دفاعی، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے مشیروں کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیتے ہوئے انہیں انڈیا سے واپس بھیجنے کا کہا تھا۔ بھارتی اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی اسلام آباد میں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء ) پنجاب کی صوبائی حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی کمپنی ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں پہلی صوبائی فضائی کمپنی ایئر پنجاب کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، ایئر پنجاب کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایئر پنجاب کو ملک کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں...

عمران خان کا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ کے عنوان سے خط،
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے خط تحریر کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا خط 9 صفحات پر مشتمل ہے، خط کا عنوان ’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ‘ ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود کو اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی و انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا...
وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ ڈمی تنظیمیں نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی...

بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان،بھارت آزاد نہیں،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی
دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان: “ہمیں انصاف نہیں، ذلت ملی ہے۔ بھارتی سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دنوں میں شدید بے چینی اور اضطراب کی کیفیت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے “انڈیا واچ” نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اپنی حالتِ زار اور سسٹم کی ناکامیوں کا بھی کھل کر اظہار کیا۔ مذکورہ فوجی اہلکار نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ”ہم پاکستان چائے پینے نہیں، ایک ذمہ داری کے تحت گئے تھے۔ لیکن آج ہمیں اپنے ہی ملک میں شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ میرا بچہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی اقدامات پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بھارتی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو ہائی کمیشن میں ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست دی گئی۔ بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا، بھارت کے بری، بحری اور فضائی اتاشیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، بھارت کے فوجی اتاشیوں کے ساتھ ان کے عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا، بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات...
ڈیلٹا ایئر لائن نے شکاگو سے سیئٹل جانے والے ایک مسافر کو 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کی لیکن شرط یہ تھی کہ وہ جہاز سے اتر کر کوئی اور فلائٹ پکڑ لے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی مذکورہ مسافر نے سوشل میڈیا پر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے بورڈنگ مکمل کر لی تھی کہ ایئرلائن اسٹاف کی جانب سے اس کو فلائٹ چھوڑ کو کسی اور جہاز سے جانے کے عوض ڈالر کی پیشکش کی گئی۔ مسافر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیر کو شکاگو اوہیئر سے سیئٹل جانے والی ڈیلٹا فلائٹ میں پیش آیا انہوں نے کہا کہ بورڈنگ کا...
اسلام ٹائمز: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے زور دیکر کہا ہے کہ ملک اسوقت شدید تنازعات اور افراتفری کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے گروہ بندی کے خاتمے پر زور دیا۔ یہ بیان اسرائیلی حکومت میں داخلی بحرانوں اور عوامی عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے حکومت کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ ہرزوگ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسرائیلی عوام کی اکثریت اندرونی تنازعات کا خاتمہ چاہتی ہے اور ان لوگوں کو تاریخ نہیں بھولے گی، جنہوں نے تقسیم پیدا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے نیتن یاہو کی کابینہ کی بے حسی پر بھی تنقید کی اور اس بات پر حیرت...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل زاہد محمود کا کہنا ہے کہ بہت افسوس ناک سچویشن ہے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لیے، ہندوستان کے لیے یہ پورے خطے کے لیے بہت خطرناک سچویشن ہے، یہ کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں، ریجن ہمارا جب ڈی سٹیبلائز ہو گا تو پورے ورلڈ کی چیزیں ڈی سٹیبلائز ہوں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کوئی عام ریجن نہیں ہے یہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے، دو نیوکلیئرکنٹریز ہیں انڈیا، پاکستان، پھر چین یہاں پر ہے، روس یہاں پر ہے تو یہ پورے ریجن کو امپیکٹ کرے گا، انڈیا جو ہے اس وقت اس کو اب بلیم میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول نے واضح کہا ہے کہ نہروں سے پیچھے ہٹیں یا پھر حکومت کی حمایت چھوڑدیں گے، حکومت کی جانب سے سی سی آئی اجلاس کی تاریخ کیوں نہیں دی جارہی، ساری یقین دہانی اور باتیں سن سن کر ہم تھک چکے ہیں، نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے، رانا ثناء اللہ کے رابطوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، رانا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے بڑے اقدامات،حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کا ابتدائی مسودہ بھی منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کیلئے خوشخبری آگئی، جولائی2024 میں متعارف کروائی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی مگر اب دونوں کیٹیگریز سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے دھرنے سے قبل عمران خان کی رہائی آفر کی گئی لیکن بات نہ بن سکی۔ آفر کی گئی کہ ہم تھک گئے ہیں اور اب آپ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں تو آئندہ 2 ہفتوں تک عمران خان کی رہائی ہو جائے گی، تاہم عمران خان نے کہا کہ نہیں پہلے رہائی ہوگی اور پھر میں 24 نومبر کو دھرنے کی جگہ اظہار تشکر کا جلسہ کروں گا، بس اسی وجہ سے بات نہ بن سکی میں بھی اس کا حصہ تھا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان رہائی کی آفر لے کر عمران خان کے پاس گئے تھے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے...
اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی ہمیں ناکہ لگا کر روک لیا تاکہ حکام یہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی، عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں، اب ایک مہینہ ہوگیا ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اگر وکلا اور فیملی کو بھی روکا جائے گا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے مبینہ طور پر ایک گروپ چیٹ میں یمن پرحملے کی تفصیلات شیئر کیے جانے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی ان کا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں نجی چیٹ گروپ میں امریکی وزیر دفاع کی اہلیہ، بھائی اور ان کے ذاتی وکیل بھی شامل تھے.(جاری ہے) صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پیٹ بہترین کام کر رہے ہیں ہر کوئی ان سے خوش ہے امریکی جریدے کے مطابق وائٹ ہاﺅس حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو کم کر کے دکھانے کی کوشش کی ہے تاہم صدرٹرمپ نے اس کی...
اسلام آباد (نامہ نگار ) آپ تنہا نہیں، وفاق آپ کے ساتھ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی قیادت کو پیغام ، ، شہباز شریف کا دوٹوک اعلان:آزاد کشمیر کی خوشحالی میرا مشن ہے، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگی وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ملکی سیاست، کشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد پر تفصیلی مشاورت , تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی اعلیٰ سطحی قیادت نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے اہم رہنما چوہدری عبدالرحمن، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق شریک...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے خلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، شاہد بلال، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور بھی شامل تھے۔ اس موقع پر درخواست گزار ججز کے وکیل منیر اے ملک سے استفسار کرتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ تمام فریقین کے تحریری جوابات آچکے ہیں، کیا آپ ان جواب پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ جس پر منیر اے ملک نے کہا کہ جی میں جواب الجواب تحریری طور پر دوں گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی طرف...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے ہانیہ عامر کی متحرک اور چلبلی شخصیت کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ کومل میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران ساتھی اداکارہ و دوست ہانیہ عامر سے متعلق بھی بات کی۔ کومل میر نے ہانیہ عامر کے ذکر پر کہا کہ پہلے میں نے ہانیہ کو صرف کیمرے پر دیکھ رکھا تھا، اب میری ان سے دوستی ہو گئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala) انہوں نے بتایا کہ میں نے جب ہانیہ عامر کو آف کیمرا دیکھا تو میں نے سوچا انسان کو ایسا ہونا چاہیے، ہانیہ عامر ہر چھوٹی چیز کی ویڈیو یا تصویر بناتی...
سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران معزز ججز نے حکومت کی قانونی پوزیشن پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ عدالت قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔صنم جاوید کیسسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے صنم جاوید کو بری کر دیا، حالانکہ معاملہ صرف ریمانڈ کے خلاف تھا۔...
سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا جو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروادیا جواب میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی منظوری سے سیکریٹری قانون کو آگاہ کیا، سیکریٹری نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کرا دیں جن میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط و...
جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔ جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟ ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔ اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو...
جامعہ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ پاک روس تعلقات ہر روز ایک نئی سطح پر ترقی کر رہے ہیں اور جلد ہی ہمیں بریک تھرو سے حیرانی ہوگی کیونکہ دونوں تاریخوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں جن کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کی وجہ سے روس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دیا ہے، ہمارے اس وقت اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی...