Jasarat News:
2025-06-10@20:15:55 GMT

بدین:تاج محمد ملاح کے معاون خصوصی اور دوستوں کیخلاف مقدمہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

بدین (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے ملازم ایم پی اے تاج محمد ملاح کے معاون خصوصی غلام رسول ملاح اور ان کے 3 دوستوں کے خلاف تھانہ میرپور خاص میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نوکوٹ کے رہائشی نور احمد میندھرو کے بیٹے نے تھانہ میرپور خاص میں درج کرائی گئی ایف آئی آر پر کہا کہ اپنے والد کے ساتھ دوائی لینے نوکوٹ شہر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل اور کار سے 4 افراد نیچے آگئے جن میں غلام رسول ملاح، سرکاری ہیڈ ماسٹر، نور محمد ملاح اور بشیر ملاح شامل تھے، جو بدین کے علاقے سیرانی کے رہائشی تھے، مجھے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے اور بدین کے ایک ایسے مقام پر قید کر دیا جہاں بشیر ملاح مجھ سے زنا کرتا تھا، 12 نومبر کو اپنی جان بچا کر نکل گئی اور اپنے عزیز محبوب علی میندھرو کے پاس پہنچی جہاں میں نے پوری حقیقت بتائی۔ اس کے بعد میں نے سیشن جج کی عدالت میں مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی، عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد میرپورخاص پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلاف مقدمہ کے خلاف

پڑھیں:

ایران، داعش کے 9 دہشت گردوں کو ضرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی

مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر داعش کے 9 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ محمد پاکپور نے کہا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، سپریم کورٹ کی سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران، داعش کے 9 دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دیدی گئی
  • ایران، داعش کے 9 دہشت گردوں کو ضرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی
  • رجب بٹ کیخلاف ریپ، نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج 
  • کراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا
  • جنسی ہراسانی کیس؛ بلیک لولی کو جسٹن بالڈونی کیخلاف قانونی جنگ میں بڑی کامیابی مل گئی
  • لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی، ریاست کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنیکا اعلان
  • گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ نیم سرکاری بینک کے افسر کیخلاف درج
  • عید کا دوسرا روز باربی کیو پارٹیز کے نام رہا
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار