WE News:
2025-07-27@06:27:21 GMT

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

مولانا فضل الرحمان اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا خصوصاً  ضلع کرم میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی سامان پر مشتمل قافلے کے پاڑا چنار پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو آرام کا مشورہ کیوں دیا؟

اس موقع پر محسن نقوی نے کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم کے مسئلے کو غلط رنگ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی دیرینہ نیاز مندی ہے اور پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Kurram MAULANA FAZL UR REHMAN meeting MUHSIN NAQVI پاڑہ چنار سیاست مولانا فضل الرحمان وزیر داخلہ محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیاست مولانا فضل الرحمان وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی مولانا فضل الرحمان

پڑھیں:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
 

پاکستان کے ہر ادارے کو چاہیے ملک و قوم کی خاطر اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا،چودھری پرویزالہیٰ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ
  • صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ؛ محسن نقوی 
  • محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
  • ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، محسن نقوی
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،امن وامان پراجلاس کی صدارت کریں گے
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات