کے پی حکومت کا انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
صوبائی معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغور شروع کردیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پرغورکررہی ہے، دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ مسئلے پر تعاون کیلئے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر مسئلے پر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔