سردیوں میں لوگ بیمار کیوں پڑجاتے ہیں؟ وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سردیوں کے موسم کا ذکرآتے ہی گرما گرم چائے، لحاف میں دبکنے اور خوشگوار خنکی کا خیال آتا ہے، مگر یہ موسم اکثر نزلہ، زکام، اور دیگر سانس کی بیماریوں کی وجہ سے پریشان کن بھی ہو سکتا ہے۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سرد موسم براہ راست ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے، لیکن حقیقت اس سے زیادہ پیچیدہ ہے۔
سردیوں میں بیماری کے پیچھے اصل وجہ سرد موسم خود بیماری پیدا نہیں کرتا، بلکہ یہ جراثیم، خاص طور پر وائرسز کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیتا ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کم درجہ حرارت اور خشک ہوا سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ، فلو، اور COVID-19 کی طرح کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کچھ اہم وجوہات یہ ہیں!
1.
سرد درجہ حرارت پر انفلوئنزا اور دیگر وائرسز کی بیرونی جھلی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے، جس سے یہ وائرس زیادہ دیر تک فعال رہتے ہیں اور آسانی سے پھیلتے ہیں۔
2. خشک ہوا کا اثر
خشک ہوا سانس کی بوندوں میں نمی کو ختم کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے وائرس کے ذرات زیادہ دور تک اور زیادہ دیر تک ہوا میں رہ سکتے ہیں۔
۔
3. مدافعتی نظام کی کمزوری
ٹھنڈی ہوا اور خشک ماحول آپ کے سانس کے راستوں کو متاثر کرتے ہیں، جس سے مدافعتی ردعمل کمزور ہو جاتا ہے۔
4. وٹامن ڈی کی کمی
سردیوں میں سورج کی روشنی کم ہونے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی سطح کم ہو سکتی ہے، جو مدافعتی نظام کے لیے اہم ہے۔
سردیوں میں بیماری سے بچنے کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے؟ صحت مند رہنے کے لیے کچھ عادات اور طرزِ زندگی میں تبدیلی ضروری ہے آئیے جانتے ہیں وہ کیاعادات ہیں جو اپنانا ضروری ہیں۔
صفائی کا خیال رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔
متوازن غذا کھائیں، وٹامنز سے بھرپور خوراک، خاص طور پر گہرے سبز پتوں والی سبزیاں اور وٹامن ڈی سے بھرپور اشیاء، جیسے انڈے اور مچھلی بہترین غذائیں ہیں۔
ہائیڈریٹڈ رہیں، روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں۔
باقاعدہ ورزش کریں، سردیوں میں جسمانی طور پر متحرک رہنا بہت اہمیت رکھتا ہے-
نیند کو ترجیح دیں اور پروپر نیند لیں، مناسب نیند لینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں، خشک ہوا کو متوازن رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر استعمال کریں۔
ویکسینیشن ایکٹو وائرس کے خطرے میں بہت ضروری ہے جیسے فلو اور COVID-19 ویکسین وغیرہ لگوائیں۔
ان تمام اقدامات سے سردیوں کے موسم میں بیماریوں سے بچنا ممکن ہے یعنی اگر ہم صفائی، متوازن خوراک، جسمانی سرگرمی، اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو بیماری کا خطرہ کم سی کم ہوجاتا ہے-
سردی خود بیماری کی وجہ نہیں، لیکن اس موسم میں وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات ضرور بڑھ جاتے ہیں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور اس خوبصورت موسم سے لطف اٹھائیں-
مزیدپڑھیں:گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سردیوں میں خشک ہوا کی وجہ
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔