Jasarat News:
2025-11-05@02:17:41 GMT

قومی فضائی کمپنی سعودیہ کامیابی سے192,560پروازیں چلائیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.

35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔ یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو سعودی عرب سے ملانے والی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ یہ کنکشنز پاکستانی مسافروں، خاص طور پر حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔ سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم العمر نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر پروازوں کی بروقت روانگی اور آمد کے حوالے سے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر انتہائی فخر ہے،یہ ہماری قومی نقل و حمل اور لاجسٹکس حکمت عملی اور قومی ایوی ایشن سیکٹر کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔یہ کامیابی مکمل طور پر سعودیہ گروپ کے ملازمین کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور عمدہ کارکردگی کے مظاہرہ کے حوالے سے مختلف شعبوں کے کردار کو اجاگر کرتی ہے ،جو مسافروں کے سفر کو یادگار اور آرام دہ بنانے کے عزم سے منسلک ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حوالے سے

پڑھیں:

ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگو اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے۔

پاکستان 2026 میں 12 کی بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدے گا، جو جنوری اور دسمبر 26ء میں لئے جائیں گے، اٹلی کی کمپنی سے 2027ء میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن سے گیس طلب جاننے کے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایل این جی کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • مفاہمت یا مزاحمت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے واضح جواب دے دیا
  • پی آئی اے کا متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع
  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
  • ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
  • بھارت تاجکستان میں فضائی اڈے سے بے دخل، واحد غیر ملکی فوجی تنصیب چِھن گئی
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ