وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔

اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہدائے پولیس :صدر ، وزیراعظم ،وفاقی وزیر داخلہ کا خراج عقیدت  
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے طلب، 32 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بلوچستان صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، باہمی تعاون، معاہدوں اور ظہرانے پر بات چیت متوقع
  • الیکشن کمیشن کی جلد بازی
  • کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
  • پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو