متحدہ رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ خبر چلائی گئی کہ شاہراہ بھٹو نا مکمل تھی اور افتتاح کیا گیا، کہا گیا کہ ایکسپریس وے کی ایک سڑک بند ہے اور رکاوٹیں لگائی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیوم آباد سے شاہ فیصل تک کوئی رکاوٹ موجود نہیں، ٹریکٹر وہاں اس لیے موجود تھا کہ روڈ کا بیریئر درست کرنا تھا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بیریئر ٹھیک کرکے جنریٹر ہٹانے کےلیے ٹریکٹر تھا جو کام کے بعد ہٹادیا تھا، کہا گیا کہ ٹریفک رولز کےلیے پولیس موجود نہیں تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے پر کیمرے لگے ہوئے ہیں، پوری نگرانی کی جارہی ہے، اس شاہراہ پر موٹر سائیکل اور چنگچی کا جانا بند ہے، موٹر سائیکل رکشا والے اس شاہراہ کو استعمال نہ کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم رکن عبدالباسط نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، یہ ایم کیو ایم کا کوئی جلسہ یا پریس کانفرنس نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں اطمینان سے بات کریں تنقید کریں آپ کا حق ہے، کسی کی تضحیک کا حق نہیں، عبدالباسط خود سنیں کیا کہا ہے، زبان پھر یہاں بھی لوگوں کے پاس ہے، ہوگا کچھ نہیں تلخیاں بڑھیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ حملے کی آڑ میں بھارت کی آبی جارحیت کو سیاسی رہنماوں اورقانونی ماہرین نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردے دیا۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی معاہدے اس طرح یک طرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں ہوتے، سندھ طاس معاہدہ جنگیں ہونے کے باوجود فعال رہا ہے۔
سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کا پانی روکتا ہے تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت پاکستان کا یا چین بھارت کا پانی بند کرے تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
بین الاقوامی قوانین کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا کہ بھارت کے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں کہ وہ سندھ طاس کے عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم کردے، اگر بھارت ایسے معاہدہ معطل کرسکتا ہے تو پھر کوئی اور پڑوسی ملک بھی ایسا کرسکتا ہے۔
سابق سفیرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں کے وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کے لئے کوئی کارروائی کرسکتا ہے۔
خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا
مزید :