احتشام کیانی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  پر  190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا  ہےکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزموں کا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کا عمل مؤخر کیا۔

شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

  تفصیلات کے مطابق 190 پاؤنڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا مؤخر ہونے کا حکم نامہ  منگل کے روز جاری کر دیا گیا۔

 احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کے تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ 2 گھنٹے انتظار  کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان نے فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ ریفرنس کا فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائےگا، آئندہ تاریخ پر ملزمان اور متعلقہ افراد بر وقت حاضری یقینی بنائیں۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-منگل 14 جنوری، 2024

 گزشتہ سماعت کے دوران جج ناصر جاوید 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے جس کے باعث فیصلہ مؤخر کیا گیا۔

عدالت نے سترہ جنوری کو دونوں ملزموں کی فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کی بابت کوئی بات نہیں کہی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کمرہ عدالت عدالت میں

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کے سلسلے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی جلد سماعت کے لیے تحریک انصاف نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

یہ کیس 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق ہے، جس میں سزا کے خلاف معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں ہو سکی۔ حالانکہ عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اس معاملے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

آج ہونے والی پیش رفت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان چیف جسٹس کے چیمبر میں پہنچیں تاکہ کیس کو جلد مقرر کرنے کی درخواست پیش کی جا سکے۔ ان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور وکلا بھی موجود تھے جن میں نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری شامل تھے۔ اسی دوران انتظار حسین پنجوتھا اور علی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پہنچے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔

پارٹی قیادت اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے قانونی ٹیم کو متحرک کر رہی ہے تاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دی گئی سزا کو معطل کرایا جا سکے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ کیس کو غیر ضروری طور پر تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے جس سے انصاف کے تقاضے متاثر ہو رہے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہائی کورٹ جلد سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرتی ہے تو اس کیس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ اس معاملے کو سیاسی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی دباؤ کے ذریعے عدالتی کارروائی میں تیزی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں نئی شراکت داری، 250 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • 190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
  • جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ