صاحبزادہ حامد رضا : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس کا حقائق سے تعلق نہیں، پریس کانفرنس پریشانی پر مبنی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کمیٹی سربراہ راولپنڈی میں ہیں اس لیے پریس کانفرنس کا جواب دے رہا ہوں، آپ جوڈیشل کمیشن بنائیں فہرست ہم وہاں پیش کریں گے، ان 13 شہداء کے اہلخانہ کو کے پی حکومت نے سپورٹ کیا، 13 شہداء کی فہرست پیش کر رہا ہوں۔

پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹا ہے، رانا ثناء کا تحریک انصاف کے تحریری مطالبات پر جواب

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج اپوزیشن نے الیکشن کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ زخمیوں کی فہرست ہمارے پاس ہے، کہیں وہ مسنگ میں نہ چلے جائیں، فہرست میں گن فائر سے زخمیوں کی تفصیلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے پاس اختیار نہیں کہ فہرست مانگیں، آپ ہی قاتل اور آپ ہی منصف بننے کی کوشش نہ کریں، آپ کمیشن بنائیں یہ فہرست ہم وہاں پیش کریں گے، پی ٹی آئی نے 200 مسنگ پرسنز کی فہرست مرتب کی ہے، ان مسنگ پرسنز میں بہت سے جہلم اور اٹک جیلوں سے ملے، ہمیں پتہ تھا کہ تحریری نکات کے بعد آپ نے بھاگنا ہے، اگر سزا ہوچکی تو کیا جھک مارنے کیلئے ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن ہماری ڈیمانڈ ہے، اگر کمیشن نہیں بن سکتا تو آج میٹنگ میں آپ کہہ دیتے، گزشتہ دو میٹنگز میں آپ نے معاملات کو اون کیا، آپ کے اپنے ارکان نے کہا کہ ملاقات کروانی چاہیے تھی، آج اعلامیے میں بھی آپ نے اتفاق کیا کہ بانی سے بغیر رکاوٹ ملاقات ہوگی، ملاقات کی دو کمٹمنٹ کیں، آپ ایک ملاقات تک نہ کرواسکے۔

پی ٹی آئی کے مطالبات کم، حکومت کے خلاف چارج شیٹ زیادہ ہے، عرفان صدیقی

عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر سیاست کی گئی،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی پر رانا ثناء اللّٰہ آپ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے  لے کر آئیں، 9 مئی کی وجہ بننے والی یہی گرفتاری اور سی سی ٹی وی فوٹیج تھی، جج نے کہا اگر مظاہرین ایک جگہ سے چل کر کور کمانڈر ہاؤس پہنچ گئے تو یہ آپ کی نااہلی ہے، آپ کا رویہ مذاکرات سے بھاگنے کا ہے، آپ میں اخلاقی جرات ہے تو مانیں کہ آج دن میں دوسری شکست ہے، آپ کو بتایا تھا کہ ہمیں ایگزیکٹو آرڈر نہیں چاہیے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سکون سے ہیں، وہ کیسز کا مقابلہ کرکے باہر آئیں گے، ایک جرم اور واقعے کی دس، دس ایف آئی آر کیوں ہیں، ٹرائل مکمل ہونے پر ملزم کی رہائی میں حکومت روڑے اٹکاتی ہے، آپ ہر نئی ایف آئی آر میں نامعلوم کے نام پر دوبارہ گرفتاری ڈال دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ بانی نہ پاکستان سے باہر جا رہے ہیں نہ این آر او لے رہے ہیں، ہم مسکرا رہے ہیں، ہمارے مسکرانے کا وقت ہے،  آپ نے جس کے نام پر کاٹا لگایا آج اسی کی بنائی مذاکراتی ٹیم سے بات کر رہے ہیں، پہلی مذاکراتی کمیٹی میں کہتے ہیں خدا کیلئے جتنے ہیں آجائیں، ہر کمیٹی میں بتایا کہ ہم نے آپ کی حکومت کو تسلیم نہیں کرنا، یہ دو مطالبات آگے بڑھنے کیلئے تھے، اگر تین مزید مطالبات رکھتے تو آپ کی چیخیں سنائی دیتیں، ججز کو پریشر میں نہ رکھیں، آپ کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل پریس کانفرنس پی ٹی آئی رہے ہیں

پڑھیں:

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے۔بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے، ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے، بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا تھا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے، آج تک امریکا نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی، مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات پاکستان کا واہگہ بارڈر فوری بند کرنے کا فیصلہ، بھارت کیلئے فضائی حدود پر بھی پابندی بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا پی آئی اے کی نجکاری: دوبارہ آغاز، اہم بریفنگ مخصوص میڈیا تک محدود بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
  • نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارتی حکومت، ایجنسیز کا منصوبہ ہے، عرفان صدیقی
  • پہلگام واقعہ بھارت کی سازش ہے، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا: عرفان صدیقی
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • طعنہ نہ دیں، ہمارے ووٹوں سے صدر بنے ہیں، رانا ثناء کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل
  • جنہیں فارم 47 کا طعنہ دیا ان کے ووٹوں سے ہی زرداری صدر بنے: رانا ثناء
  • وزیراعظم کینالز کے معاملے کو گفتگو سے حل کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا کی ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو