Jasarat News:
2026-07-24@13:31:37 GMT

قنبرعلی خان، بے امنی کا راج ، ڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) قنبر شہر میںدن دہاڑے بروہی محلہ کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان ولد عبدالرشید بروہی جو اپنے گھر سے نکل کر اپنی آرا مشین شاپ پر جارہے تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو قنبر شہر میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک روک کر اسکوٹر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور نوجوان ذیشان بروہی کی طرف سے مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائر کرکے موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد قنبر سٹی پولیس نے پہنچ کر ذیشان بروہی کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قنبر منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا تو ورثا نے پی ٹی آئی ضلع قنبر شہدادکوٹ کے صد ر محمد علی ہکڑو کی سربراہی میں لاش اٹھاکر قومی شاہراہ قنبر لاڑکانہ روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے کراچی وحیدرآباد، لاڑکانہ اور دیگر شہروں کی آنے جانے والی ٹریفک کا نظام تین گھنٹے تک مکمل طور پر معطل ہوگیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد علی ہکڑو، مقتول کے والد عبدالرشید بروہی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذیشان بروہی کو قتل کرکے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں جرائم اور شہریوں کے قتل کے واقعات کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے عوام سخت خوف وہراس کا شکار ہیں جس میں خود پولیس ملزمان کے ساتھ ملوث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قنبر کے مختلف پولیس تھانوں میں گزشتہ کئی کئی سالوں سے وہی پولیس افسران واہلکاران تعینات ہیں جن کا تبادلہ کرکے ضلع بدر نہیں کیا جارہاہے جو پولیس افسران واہلکاران ملزمان سے براہ راست ملوث ہیں جسکی وجہ سے ضلع قنبر میں امن وامان کے حوالے سے حالات بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے جبکہ ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی جو کہ اس سے پہلے بھی قنبر میں بطور ایس ایس پی رہ چکے ہیں جو امن وامان کے خراب حالات اور شہریوں کی احتجاجی تحریک کے بعد حکومت سندھ نے ان کو قنبر سے ناکام ہونے پر ہٹایا تھا جسکو اب دوسری بار قنبر کا ایس ایس پی مقرر کیا گیاہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ سے نااہل ایس ایس پی ساجد امیر کو فوری ہٹانے مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی قنبر ساجد امیر سدوزئی نے پہنچ کر مظاہرین سے 3 روز کی مہلت مانگی کہ مقتول ذیشان بروہی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے آپ سے انصاف کیا جائے گا جسکے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ساجد امیر نے ایس ایچ او قنبر سٹی ذاکر حسین سانڈانو اور سٹی گشت انچارج اے ایس آئی نزاکت قادری کو ان کے گشت پولیس اہلکاروں سمیت معطل اور ریورٹ کردیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ذیشان بروہی کے بعد

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم سپرد خاک، نصف صدی پر محیط سیاسی و تنظیمی خدمات کا باب بند
  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ وسیع، کئی افغان صوبوں میں جھڑپوں کی اطلاعات
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار