Daily Ausaf:
2025-09-26@20:32:50 GMT

عمران خان نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

اسلام آباد(ںیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ جازی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

پڑھیں:

عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر

 ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے بانی تحریک انصاف عمران خان نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شاید ان کے پاس جو چابی سے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔

  بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا ہے، انھوں نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے ہیں۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا شاید عمران خان کے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ان کی آخری امید ہے، وہ انصاف کے طلب گار ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے

 چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں اور شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو گئی تھی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  •  جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے،بیرسٹر سیف
  • عدالت عمران خان کی آخری امید ، وہ انصاف کے طلب گار ہیں:بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
  • میری سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے ہوئے ہیں ،عمران خان
  • عمران چاہتے ہیں امن کیلیے افغان حکومت کو اعتماد میں لیاجائے، سلمان راجا
  • اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
  • مجھ سے متعلق فیصلے اور سزائیں پہلے سے لکھے ہوئے ہیں، عمران خان
  • میری سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، عمران خان
  • عمران خان کا موقف ہے کے پی میں امن کیلئے افغان حکومت اور افغان عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، سلمان راجا