جمعہ کو جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب اور کیا ہوسکتا ہے؟عدالت عظمیٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ اس واقعے میں راکٹ لانچر استعمال ہوا ہے، جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی
جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت نے کیس واپس مجسٹریٹ کے بجائے تفتیشی افسر کو بھیجا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ مجسٹریٹ نے نہیں عدالت نے کرنا ہوتا ہے، مجسٹریٹ نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ تحقیقات ٹھیک ہورہی یا نہیں، آپ نے درخواست دائر کرکے عدالت کا اتنا وقت ضاع کیا، جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب اور کیا ہو سکتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے جرمانہ نہ کرنے کی استدعا کی جبکہ عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار عابد حسین نے انسدا دہشت گردی عدالت کا حکم چیلنج کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔