غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بْکس، ڈپازٹ بْکس اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ،وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے،تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سیعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔