وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات، دونوں میں کیا باتیں ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے تنازع فلسطین پر اصولی مؤقف کو بھرپور سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کے لیے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر ایسے اصولی مؤقف کو بہت پذیرائی ملی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آرہی ہے، آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کے لیے 4 بار پاکستان آچکا ہوں۔
یوسٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چودھری اورپاکستانی نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان امریکا امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین دو طرفہ تعاون فلسطین ہیوسٹن وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان امریکا دو طرفہ تعاون فلسطین ہیوسٹن وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ
پڑھیں:
آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔
انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN
— AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا یا نہیں اور کچھ نے ان کے عہدوں پر ردعمل ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کی بااختیار شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ صحافی، چینل اور اخبار کے مالک، وفاقی وزیر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ اکثر صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بے نظیر بھٹو بے نظیر بھٹو انٹرویو محسن نقوی نگران وزیراعلی پنجاب وفاقی وزیر داخلہ