کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے اپیلیں ،جسٹس عائشہ ملک کی کیس سننے سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے اپیلوں پر سماعت سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمزایکٹ سیکشن221اے کی آئینی حیثیت بارے آئینی بنچ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کیس ربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کرلی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دوں گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس عائشہ ملک
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔