فوٹو: جیو اسکرین گریب

کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو اپنی محبت میں گرفتار کرکے پاکستان بلالیا تاہم خاتون کو ٹکا سا جواب دے گیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی ہے۔ 

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے اس امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا تھا۔

امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور اسکا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے، اسکی عمر 33 برس ہے۔ وہ شادی شدہ اور مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں ہے۔ 

یہ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آگئی تھی، کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو پاکستان کا سیاحتی ویزا ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ 

خاتون جب کراچی پہنچی تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ انکے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ انکے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔ 

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اسکی مدد سے کچھ دن تو گزارے پھر ایئرپورٹ آکر بیٹھ گئی اور تقریباً سات روز سے وہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے۔ 

 یہ محض اتفاق ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اندرون سندھ دورے سے جہاز میں کراچی پہنچے تو خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھا تب معاملہ کھلا۔

گورنر سندھ نے خاتون کو فوری طور پر پاکستان کا ویزا جاری کرادیا ہے، پیر کو جاری یہ ویزا گیارہ فروری تک کی مدت کیلیے ہے۔ ساتھ ہی گورنر سندھ نے خاتون کی امریکا واپسی کے ٹکٹ کا بھی بندوبست کرادیا ہے۔ 

اس وقت خاتون کی حالت ایسی ہے کہ وہ بات کرنے کے بھی قابل نہیں اور جنون کی کیفیت میں اس نے کئی بار اپنے کپڑے تک پھاڑ لیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون خاتون کو

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران  الگ الگ کارروائیوں میں  خاتون سمیت 3ملزمان   کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد  کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد  ہوئی۔

کراچی ہی میں  کلفٹن کے علاقے میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد  ہوئی۔  اس کے علاوہ چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • سندھ ہائیکورٹ، کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ رینجرز  کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر