Jang News:
2025-06-22@11:36:45 GMT

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

فائل فوٹو

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، الیکٹرانک کرائم کے انسداد کا ترمیمی بل پیکا ایجنڈا میں شامل ہے۔

سینیٹ اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ روکنے کے تین ترمیمی بلز بھی آج سینیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔

مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بلز میں جرمانے اور سزائیں بڑھائی جارہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار ختم کرنا ہوگا اور ملک کے معاشی استحکام کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آ چکا ہے کہ اصلاحات کی طرف بڑھا جائے ، معیشت کو مضبوط اور بجٹ سازی کے عمل کو سیاسی مفادات سے بالا تر رکھتے ہوئے قومی مفاد میں تشکیل دیا جائے

متعلقہ مضامین

  • ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایاجائے گا: یمن کا اعلان
  • سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، سینیٹر شبلی فراز
  • سینیٹ کمیٹی نے پبلک فنانس مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ کی منظوری دیدی
  • سینیٹ کا اجلاس ہفتے کو دوپہر 12:30 بجے طلب، 4 نکاتی ایجنڈا جاری
  • وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس، جاری تحقیقات کا جائزہ لیا
  • سینیٹ کمیٹی اجلاس میں گاڑیوں کی خریداری سے متعلق اہم پیشرفت
  • سینیٹ کمیٹی نے پبلک فنانس منیجمنٹ ترمیمی ایکٹ کی منظوری دے دی
  • ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
  • سینیٹ :سوال سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور،بیورو کریٹس اہل خانہ کے اثاثے ڈکلئیر کرنے کے پابند