یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی،
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک روزہ وقفے کے بعد جمعے کو سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب رہا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 3لاکھ 55ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286روپے کم ہو کر 3لاکھ 4 ہزار 783روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 318روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔