محسن نقوی کی چین کے نئے سال کے آغاز پر قیادت اور عوام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی، چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کامیاب جدوجہد کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ہے، پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، کوئی بھی پاک چین دوستی کو زک نہیں پہنچا سکتا، پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چین کے
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔